رگھوناتھ پور ،12 دسمبر ( راجیش کمار ) رگھوناتھ پور تھانہ علاقہ کے کھجوا گاو¿ں میں صبح سویرے پانچ بجے گولی کی آواز سے سب کی نیند کھلی ۔ جلیل احمد کے داماد احسان اللہ انصاری ولد عبدالقیوم انصاری، عمر28، گاو¿ں -اگنور، تھانہ-کلیر، ضلع-ارول (بہار) نے اپنے ہی بیوی شاہینہ پروین کی ماں یعنی ساس زیب النساء، عمر -55 کو سینے میں گولی اور خالہ زاد سالہ ارمان علی، عمر -18 کو گردن میں دو دیسی کٹے سے دو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ دونو ں کا ابتدائی علاج سیوان کے صدر ہسپتال سے کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے پٹنہ ریفر کر دیا۔ جس میں ارمان علی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملہ آور آج ہی صبح اپنے سسرال کھجوا جلیل کے گھر صبح 5 بجے کے قریب پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا ۔ دروازہ ارمان نے کھولا اور سامنے مہمان کو دیکھ دعا سلام کرنے ہی والا تھا کہ حملہ آور بغیر تاخیر کے ارمان کے سینے میں گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن حملہ آور کی ساس جب دروازے کی طرف آئی تو ساس کو گولی مار دی جو سینے میں لگی ۔ زیب النساءکا حال ہی میں چھاتی کے کینسرکی سرجری ہوئی ہے۔ گاو¿ں باشندہ نوشاد احمد کے معلومات کے مطابق حملہ آور کے دادی کا علاج اور اس کی بیوی شاہینہ پروین عرف گل ڈیجی کی ماں کا علاج پٹنہ کے کسی ہسپتال میں چل رہا تھا ۔ دونوں وارڈ آمنے سامنے ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے تعارف کے بعد دونوں کی شادی ہو گئی دو سال پہلے اور ایک بچہ بھی ہے ۔ اس بچے کو رکھنے کے لئے تنازعہ عروج پر تھا۔ حملہ آور روزانہ شراب پی کر گھر آتا تھاجس سے تنگ آکر طلاق کا مقدمہ کورٹ میں زیر التو ا ہے۔ ملزم اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔ حملہ آور کے پاس سے برآمد پرس سے دو دو آدھار کارڈ پایا گیا ۔ جس میں دونوں کارڈ پر حملہ کی تصویر اور نام الگ الگ پایا گیا۔ حملہ آور کو گاو¿ں والوں نے پکڑ لیا اور خوب دھنائی کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی حالت میں گاو¿ں والوں نے پولس کو سونپ دیا ۔پولس کی گرفت اور دیکھ ریکھ میں ریفرل ہسپتال رگھوناتھ پور میں بنیادی علاج چل رہا ہے ۔ بہتر علاج کے لئے صدر ہسپتال ریفر کردیاگیا ہے۔ اس موقع پر تھانہ انچارج راج کمار رام نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرلیاگیا ہے اور زخمیوں کا فرد بیان نہیں ملاہے ۔ کھجوا گولی کیس میں غالباََ ایک ہی ملزم ہے جو گرفتار ہے۔