ریاستی پرائمری ٹیچرس یونین کی ممبرسازی مہم آئندہ 24 کو

حاجی پور ،17 دسمبر ( پریس ریلیز) مورخہ 17 کو بہار ریاستی پرائمری ٹیچر س یونین ضلع اکائی ویشالی کی ایک میٹنگ آدر قلعہ کشواہا آشر م میںمنعقد کی گئی۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ 24 دسمبر 2017 کو 12 ویں ٹیچر سنگھر ش ڈے مہا سنگھ احاطے میں منایا جائے گا۔ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع سکریٹری پنکج کمار کشواہا نے کہا کہ سال 2017-18 کو ممبرسازی مہم کی شروعات 24 دسمبر کو ہوگی۔ مساوی کام کے لئے مساوی تنخواہ کے سلسلے میں حکم کو روکنے کے لے سرکار کے ذریعہ کئے جارہے ناکام کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے سرکار کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار نے اپنی کلہاڑی کانٹریکٹ ٹیچروں کے گردن پر رکھ دیا ہے۔ اب ٹیچروں کو اپنی کلہاڑی ٹھیک کرلیں نتیش – مودی سرکار کے ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ضلع کو آرڈینٹرراجیش کمار نے سبھی ٹیچروں کو متحد اتحاد بنانے اور پوری طرح سے جدو جہد کرنے کے لئے ترغیب دی اور کہا کہ ٹیچر ایکتا کے سامنے سرکار کو ہر حال میں جھکنا پڑے گا۔ میٹنگ کی صدارت یونین کے صدر محمد مرشد اور نظامت ضلع سکریٹری پنکج کشواہا نے کیا۔ میٹنگ میں جوائنٹ سکریٹر آنند موہن بلاک صدر وکیل رائے، محمد اکبر علی، منوج کمار ، راج کماررام ، محمد شہنواز عطائ، روپیش کمار، نشانت کمار، وشو جیت کمار، اشوک کمار، یوگیندر رائے ، سدھیر کمار ، سبودھ کمارسمیت درجنوں ٹیچر موجود تھے ۔