ریلوے اپنے سبکدوش ملازمین کو یومیہ مزدوری پر بحال کرے گا

چھپرہ ،17 دسمبر ( عامر افضل خان ) مشرقی ریلوے کے ورانسی ڈویزن کے مختلف شعبوں میں خالی عہدوں پر سبکدوش ریلوے ملازمین کو روز مرہ کام کرنے والے کی بنیاد پر دوبارہ کام کے لئے درخواست دینے کی مدت کی توسیع کردیاگیا ہے اور امیدواروں کی عمر کی حد 62 سے بڑھا کر 65 سال کردیاگیا ہے۔ ورانسی ڈویزن میں روز مرہ کام کرنے والوں کی بنیاد پر دوبارہ بحال کئے جانے کے لئے پہلے 62 سال تک کی عمر کے نیچے کے سبکدوش ملازمین درخواست دے سکتے تھے ۔ لیکن نئے ضابطہ کے تحت اب 65 سال تک کی عمر کے نیچے کے سبکدوش ملازمین بھی مقررہ درخواست فارم میں درخواست کرسکتے ہیں۔ درخواست کرنے کی آخر ی تاریخ 30 دسمبر 2017 کی جگہ پر 15 جنوری 2018 کردیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس منصوبہ کی اہلیت پہلے تاریخ 14-09-18 سے بڑھاکر 1-12-2019 تک کردیا گیا ہے۔ مذکورہ فارم سے متعلق نوٹیفیکیشن ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سگنل اور ٹیلی کام محکمہ میں سی سے ای ، جے ای ، سگنلمنٹینر ایم سی ایم، ایم ایس ایم ، بلیک اسمتھ ، ٹی سی ایم، لائن مین ، جیپ ڈرائیور اور خلاصی سمیت کل 83 عہدے آپریشنل ڈپارٹمنٹ میں اسٹیشن ، سپرٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ اسیٹشن ماسٹر، آپریشنل سپروائزر ، گارڈ ، کنٹرولر، ٹی این سی ، شنٹ ماسٹر ،شنٹنگ جمعدار، کیبن مین، کانٹا والا، شنٹ مین ، گیٹ مین ، منسٹیریل اسٹاف اور چپراسی سمیت کل 164 عہدے الیکٹریکل محکمہ میں سی سے ای، جے ای ، ایم سی ایم ، اے سی کوچ ، ٹی ایل، ٹکنی( اے سی کوچ ) ، ٹی ایل خلاصی ہلپر ( اے سی کوچ ) ٹکنی الیکٹریکل، ایم سی ایم ، لائن مین ،وائر مین ، ایم سی ایم، لائن ، کیبل جوائنٹر ، ٹکنک ، لائن مین ، کیبل جوائنٹراور ایف سی ڈی خلاصی سمیت کل 85 عہدے الیکٹرک ٹریکشن ،محکمہ میں سی سے ای ، جے ای ایم سی ایم ، ٹکنیشین وہیکل ڈرائیور ، پنٹر، ہلپر سمیت کل 32 عہدے نامزد سمیتی کے ذریعہ امیدواروں کی صلاحیت کا جائزہ ویلوشن سروس رکارڈ اور گذشتہ 5سال کے اے پی ، اے آر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ امیدوار کے دوبارہ بحالی کئے جانے والی کیٹگری عہدہ کے لئے مقررہ میڈیکل کیٹگری ( اے – 01 ، اے – 02 ، اے – 03 وغیرہ ) میں مناسب ہونا لازمی ہوگا۔ امیدوار جہاں سے سبکدوش ہوئے ہیں وہاں سے درخواست تصدیق کراکر 15 جنوری 2018 تک ڈویزنل ریل منیجر (پرسونل ) مشرقی ریلوے ، وارانسی کو اسپیڈ پوسٹ ، رجسٹرڈ پوسٹ کے توسط سے درخواست کرسکتے ہیں۔ نامکمل درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منتخب امیدواروں کو ڈویزنل ریل منیجر وارانسی مشرقی ریلوے علاقائی اختیار میں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔