رےاستی حکومت کی نئی کان کنی پالےسی پوری طرح ناکام ، لوگوں مےںزبردست غصہ :فاطمی

دربھنگہ :۳۲دسمبر (عبد المتےن قاسمی )بہار مےں جدےد کان کنی پالےسی سے لوگوں مےں ہائے توبہ مچی ہوئی ہے ، اس تجارت سے جڑے لوگوں کے ےہاں فاقے کی نوبت آگئی ہے اور تعمےراتی کاموں پر برےک لگ گےا ہےں ۔ مذکورہ باتےں سےنئر آر جے ڈی لےڈر محمد علی اشرف فاطمی (سابق مرکزی وزےربرائے فروغ انسانی وسائل حکومت ہند )نے پرےس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں سے کہی ۔ جناب فاطمی نے کہا کہ ملک مےں ہی پوری دنےا مےں رےت اتنا مہنگا نہےں ہوگا جتنا ان دنوںبہار مےںہے ۔رےت کی قےمت کے لحاظ سے بہار نے دنےا بھر مےں نےا رےکارڈ قائم کردےا ہے ۔ در اصل شراب بندی کے بعد رےاستی حکومت رےونےو کا خسارہ برابر کرنے کےلئے اس طرح کا فےلور نظام شروع کےا ہے ۔ جدےد نظام سے صوبہ مےں بدعنوانی بڑھ گئی ہے اور لوگ زبردست ملائی کاٹ رہے ہےں ۔ کان کنی قانون کے تحت بالو کی فروخت سرکارکا اچھا فےصلہ نہےں ہے ۔ اس قانون کے بعد بالو گٹھی سے بھی زےادہ مہنگا ہوگےا ہے ۔شراب بندی سے رےاستی حکومت کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے ۔شراب کے نام پر اب بھی پےسے وصولے جارہے ہےں لےکن وہ کہاں جارہا ہے کسی کو پتہ نہےںہے ۔ پولےس افسران مالا مال ہورہ ہےں ۔ مسٹر فاطمی نے خدشہ ظاہر کےا کہ اےک وقت اےسا بھی آئے گاجبکہ شراب کےلئے گےنگ وار شروع ہوجائے گا۔ مےری نظر مےں رےاستی حکومت پوری طرح ناکام ہے ۔عموما دےکھا گےا ہے کہ جب کوئی حکومت ناکام ہوجاتی ہے تو سماج سےوا کاکام شروع کردےتی ہے ۔شراب بندی ،جہےز اور کم عمری کی شادی کے خلاف رےاستی حکومت کی مہم اسی کانتےجہ ہے ۔ مسٹر فاطمی نے مرکزی حکومت کے سوچھ بھارت مشن کے تعلق سے کہا کہ اگر ہندوستان کو صاف ستھرا بنانا ہے تو پہلے وزےر اعظم اور ان کی پارٹی کے لوگ اپنا دل و دماغ صاف کرےں ۔ےوگا پر توجہ دےنے کے بجائے بے روزگار ی کے بڑھتے مسئلہ پر دھےان دےا جائے۔ بے روزگاری کا ےہ عالم ہے کہ پانچ سو انجےنئرنگ کالج بندہوگئے ہےں ۔ بی جے پی حکومت مےں مہنگائی کی شرح پانچ فےصد تک پہنچ چکی ہے ۔ ۸۱دسمبر کے بعد پتہ چل جائےگا کہ گجرات مےں مودی فےکٹر کہاںغائب ہوگےاہے ۔چنانچہ لوگوں کے غصہ کو دےکھتے ہوئے راشٹرےہ جنتا دل نے آئندہ ۱۲دسمبر کو بہار بند کرنے کا اعلان کےاہے ۔ اس سے قبل ۰۲ دسمبر کی شام مشعل جلوس نکالا جائے گا ۔اور ۶۱ دسمبر کو ضلع ہےڈ کواٹر پر آرجے ڈی کارکنان دھرنادےں گے ۔پرےس کانفرنس مےں موجود آر جے ڈی ضلع صدر رام نرےش ےادو نے کہا کہ آر جے ڈی کی جانب سے کان کنی پالےسی کی مخالفت مےں بہار کو بند کوکامےاب بنائےں۔اس موقع پر بہےری کے سابق اےم اےل اے ہرے کشن ےادو کے علاوہ کار گذار صدر پرکاش کمار جےوتی ، ترجمان محمد راشد جمال ، شمشاد رضوی ، محمد مرشد وغےرہ موجود تھے ۔