زمبابوے کے نئے صدر نے کابینہ تشکیل دے دی

ہرارے یکم دسمبر (آئی این ایس انڈیا) افریقی ملک زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کابینہ میں ملکی افواج کے اعلیٰ افسران کو بھی وزارتیں تفویض کی ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو رابرٹ موگابے کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے مسندِ صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔ جن فوجی افسروں کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے، ا±ن میں فضائیہ کے ایئر مارشل پیرنس شیری کو لینڈ منسٹر اور میجر جنرل سیبو سیسو مویو کو وزارتِ خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ منانگاگوا نے موگابے کے کئی وزراءکو بھی اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔