سائنا30دسمبر کو کریں گی واپسی

گوہاٹی 24 دسمبر (یو این آئی) چوٹ کی وجہ سے اپنی ٹیم اودھ واریرس کے تیسری ووڈافون پریمیئر بیڈمنٹن لیگ میں چنئی اسمیشرس کے خلاف پہلے میچ میں نہیں کھیل پائیں اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال 30 دسمبر کو ٹیم کے دوسرے مقابلے میں واپسی کر سکتی ہیں۔ سائنا نے ہفتہ کو بنچ سے اپنی ٹیم کو گزشتہ چمپئن چنئی کو ھراتے ہوئے دیکھا۔سائنا کی چوٹ کی وجہ سے ناظرین کو سائنا اور پی وی سندھو کے درمیان طویل انتظار مقابلہ دیکھنے کو نہیں مل پایا۔ اگرچہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیموں کے مقابلہ کی صورت میں ناظرین کی یہ خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔سائنا نے اس سال سندھو کو ناگپور میں شکست دے کر قومی خطاب جیتا تھا۔ اودھ واریرس کے کوچ انوپ سریدھر کو امید ہے کہ ان کی یہ اسٹار کھلاڑی دہلی کے سری فورٹ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نارتھ ایسٹ واریرس کے خلاف 30 دسمبر کو واپسی کریں گی۔ سریدھر کے ساتھ سعادت اللہ واریرز کی کوچنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ سائنا معمولی سی ٹخنے کی چوٹ سے نکل رہی ہیں، جو انہیں گزشتہ چند دنوں میں لگی ہیں ۔ وہ اچھی طرح اس چوٹ سے نکل رہی ہیں اور امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں واپسی کریں گی۔