نئی دہلی، 04 دسمبر (یو این آئی) سابق کپتان انجیلو میتھیوز (111) اور کپتان دنیش چنڈیمل (ناٹ آ¶ٹ 147) کی شاندار سنچریوں پر ہندستانی گیند بازوں کی آخری سیشن میں واپسی بھاری پڑ گئی اور مہمان ٹیم نے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک اپنے نو وکٹ 356 رن پر گنوا دیئے ۔ سری لنکا نے ہندستان کی پہلی اننگز کے 536 رنز کے اسکور سے 180 رنز پیچھے ہے اور اس کا محض ایک وکٹ باقی ہے ۔ہندستان نے کل سات وکٹ پر یہ اسکور بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ سری لنکا نے صبح تین وکٹ پر 131 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور اس نے لنچ تک تین وکٹ پر 192 رنز اور چائے کے وقفہ تک چار وکٹ پر 270 رن بنا لئے تھے ۔ لیکن چائے کے وقفہ کے بعد میچ نے ڈرامائی طور پر پلٹی کھائی اور سری لنکا نے محض 26 رن جوڑ کر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے ۔ سری لنکا کا اسکور چار وکٹ پر 317 رنز سے اچانک ہی نو وکٹ پر 343 رن ہو گیا۔ہندوستانی گیند بازوں نے آخری سیشن میں بااثر واپسی کی اور سری لنکا کے پانچ وکٹ گرا ڈالے ۔ آف اسپنر روی چندرن اشون نے چائے کے وقفہ کے پہلے میتھیوز کو آ¶ٹ کیا تھا اور چائے کے وقفہ کے بعد انہوں نے دو وکٹ نکالے جبکہ ایشانت شرما، محمد سمیع اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ نکالا۔سری لنکا کی ٹیم آخری سیشن میں لڑکھڑا گئی اور تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے آگے چل رہا ہندستان ڈرائیور سیٹ پر پہنچ گیا۔ میچ کے دوسرے دن دوسرے سیشن میں آلودگی کی شکایت کرنے والے سری لنکا کے کھلاڑیوں نے تیسرے دن پورے دن بھر بلے بازی کی لیکن وہ آلودگی کو لے کر امپائر کے پاس نہیں گئے ۔میچ میں آج دن بھر دھوپ کا دیدار نہیں ہو پایا اور پورے دن بھر کا کھیل فلڈ لائٹ میں ہی ہوا۔ تمام مشکلوں کے باوجود سری لنکا کے سابق اور موجودہ کپتانوں نے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر قابل ستائش جدوجہد کا مظاہرہ کیا۔میتھیوز نے اپنی ساتویں اور چنڈیمل نے 10 ویں سنچری بنائی۔میتھیوز نے صبح 57 رن اور چنڈیمل نے 25 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔سری لنکا نے تین وکٹ پر 131 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آل را¶نڈر میتھیوز نے دو سال کی سنچری خشک سالی کو ختم کرتے ہوئے 231 گیندوں میں 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔انہوں نے 19 ٹیسٹ اور 37 اننگز کے بعد جاکر سنچری بنائی ہے ۔اگرچہ میتھیوز کو ان کے چھ اور 98 کے اسکور پر زندگی بھی ملی ۔ انہیں ایک اور جیون دان 104 کے اسکور پر ملا تھا۔لیکن انہوں نے ہندستان کے تیز اورا سپن گیند بازوں کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ دوسری طرف کپتان چنڈیمل نے بھی قابل ستائش جدوجہد دکھاتے ہوئے 341 گیندوں میں 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 147 رنز بنا لئے ہیں۔چنڈیمل اور میتھیوز نے چوتھے وکٹ کے لئے 319 منٹ میں 477 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 181 رن کی ساجھے داری کی۔میتھیوز کا وکٹ چائے کے وقفہ سے ٹھیک پہلے گرا اور وہ 111 پر آ¶ٹ ہوکر نیلسن فیگر کا شکار بن گئے ۔میتھیوز 380 منٹ کریز پر رہے اور انہوں نے 268 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ صبح کے سیشن میں سری لنکا کے 200 رنز مکمل ہو جانے کے بعد 82 ویں اوور میں ہندستان نے دوسری نئی گیند لی۔لیکن ایشانت کی پہلی ہی گیند پر روہت شرما نے دوسری سلپ پر میتھیوز کا آسان کیچ ٹپکا دیا۔اس وقت میتھیوز کا اسکور 98 رنز تھا۔میتھیوز کو کل چھ رن کے اسکور پر بھی اسی طرح جیون دان ملا تھا۔ سنچری مکمل کرنے کے بعد میتھیوز جب 104 کے اسکور پر تھے تو لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ کی گیند پر متبادل کھلاڑی وجے شنکر مڈآف پر میتھیوز کا مشکل کیچ نہیں لپک سکے ۔اشون نے آخر چائے کے وقفہ سے تھوڑا پہلے میتھیوز کو ساہا کے ہاتھوں کیچ کراکر اس شراکت کا خاتمہ کیا۔چائے کے وقفہ کے وقت چنڈیمل 98 اور سدیرا چار رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔ چائے کے وقفہ کے بعد چنڈیمل نے اپنی 10 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کر لی ۔ چنڈیمل اور سمروکرما نے پانچویں وکٹ کے لئے 61 رن جوڑے ۔ایشانت نے سمروکرما کو ساہا کے ہاتھوں کیچ کراکر سری لنکا پر دبا¶ بنا دیا۔ساہا نے ڈائیو لگا کر نیچا کیچ لپکا۔سمروکرما نے 61 گیندوں پر 33 رن میں سات چوکے لگائے ۔ سری لنکا کا پانچواں وکٹ 117 کے اسکور پر گرا۔اشون نے پہلا ٹیسٹ کھیل رہے روشن سلوا کو فارورڈ شارٹ لیگ پر شکھر دھون کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔سلوا اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے ۔وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کھاتہ کھولے بغیر اشون کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔سرنگا لکمل (پانچ) کو محمد سمیع نے ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ جڈیجہ نے لاھرو گماگے (ایک) کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ چنڈیمل 444 منٹ کریز پر رہ چکے ہیں اور انہوں نے 341 گیندوں میں 147 رن میں 18 چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے ۔ان کے ساتھ لکشن سدکن کھاتہ کھولے بغیر ہیں۔ ہندستان کی جانب سے اشون نے 35 اوور میں 90 رن دے کر تین وکٹ، سمیع نے 24 اوور میں 74 رن پر دو وکٹ، ایشانت نے 27 اوور میں 93 رن پر دو وکٹ اور جڈیجہ نے 44 اوور میں 85 رن پر دو وکٹ لئے ۔