سعودی عرب اور امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگے گا

دبئی،۸۲دسمبر(پی ایس آئی )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارا ت نے 2018ءمیں مصنوعا ت اور خدمات پر5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کی منصوبہ بندی کی ہے۔سعودی عرب میں جہاں تار کین ِوطن طویل عرصے سے ٹیکس فری زندگی گزار رہے تھے حکومت کا یہ اقدام ان افراد کے لئے مالی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکس مختلف اشیاءپر لاگو کیا جائے گا جن میں خوراک، الیکٹرونک، گیس اور کپڑوں کی مصنوعات کے ساتھ فون، پانی اور بجلی کے بلز، اور ہوٹلز کی بکنگ شامل ہیں۔