سعودی عرب میں کم آمدنی شہریوں کو نقد رقوم کی ادائی کے پروگرام کا آغاز

ریاض 13دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) سعودی عرب کی حکومت کم آمدن والے شہریوں کو نقد رقوم کی منتقلی کا پروگرام آج منگل سے شرو ع کررہی ہے۔اس پروگرام کا مقصد کم اور درمیا نی آمدن والے شہریوں کی معاشی مشکلا ت کم کر نے میں مدد دینا ہے۔سعودی حکومت نے گذ شتہ سال دسمبر میں اس پروگرام کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ معاشی اصلاحات ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے ،اجر توں میں رد وبدل اور سرکاری شعبے کے ملازمین کی مراعا ت اور الاو¿نسز میں کمی سے کثیر تعداد میں خاند انوں کی آمدن متاثر ہوئی ہے۔اس لیے ان کی ما لی معاونت کے لیے منصو بہ بندی کی جائے گی۔ سعودی حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی قیمتو ں میں کمی کے پیش نظر مختلف اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔اس نے گذشتہ سال دسمبر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کی مالی مدد کرے گی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کو امدادی رقم کی پہلی قسط ادا کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت ہر خاندان کو اس کے حجم اور ماہانہ آمدن کے مطابق رقم ادا کی جائے گی۔مثال کی طور پر اگر ایک خاندان چھے افراد پر مشتمل ہے اور اس کی ماہانہ آمدن 2320 ڈالرز ( 8699 سعودی ریال) ہے تو اس کو 1200 سعودی ریال ماہانہ دیے جائیں گے۔