سنٹرل اسکول کی نئی عمارت کا مرکزی وزیر اوپندر کشواہا نے کیا افتتاح

شیوہر ، 09 دسمبر ( نمائندہ ) سنٹرل اسکول شیوہر کی نئی عمارت کا افتتاح مرکزی وزیر اوپندر کشواہا نے فیتہ کاٹ کر اور شمع روشن کر کیا ۔سماج کی خدمت میں وقف کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر رگھو ناتھ جھا کی انتہائی کوششوں سے شیوہر کو ملا تھا سنٹرل اسکول ۔ موقع پر ایم پی رما دیوی ، ایم ایل اے محمد شرف الدین سمیت رالو سپا کے ضلع صدر راجیش کمار سنگھ ، جدیو کے لیڈر محمد اعظم ، لوجپا ضلع صدر وجئے پانڈے ، بھاجپا ضلع اکائی کے سبھی عہدیداران اور جدیو کے ضلع صدر رام اقبال رائے کرانتی ، سماجی کارکن ہریدوار رائے پٹیل سمیت سبھی عہدیداران موجود تھے اور مقامی مکھیا رنجو دیوی وغیرہ موجود تھیں۔ غور طلب ہے کہ مقامی ایم پی رما دیوی کے ذریعہ نئی عمارت کی منظوری ، سنگ بنیا اور افتتاح کرانے میں اہم کردار رہا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت اوپندر کشواہا نے موجود تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے زمانہ میں تعلیم کی انتہائی اہمیت و کردار ہے ۔ ٹیچر کے بغیر کوئی بھی کام ممکن نہیں ہے۔ موجود طلبا و طالبات اور گارجینوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سبھی پڑھیں ، سبھی بڑھیں۔ ایم پی رما دیوی نے بتایا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے آپ سبھی اپنے اپنے بچوں کو مناسب تعلیم دیں ، تبھی ہمارا سماج ترقی کرے گااور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے پیغام کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کارکردگی سے پوری دنیا تعلیم حاصل کررہی ہے۔ غور طلب ہے کہ بھار ت سرکار کی کمپنی سی پی ڈبلیو ایجنسی کے تحت سنٹرل اسکول شیوہر کا 14 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار روپے سے عمارت کی تعمیر کیا گیا ہے ، جس میں 44 کمرہ پڑھائی کے لئے اور 17 کمرے مختلف دفاتر ، لیبارٹری اور دیگر کاموں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ درجہ 1 سے 10 تک کی پڑھائی کا مکمل انتظام مرکزی نوودیئے اسکول میں سی بی ایس ای کی پڑھائی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ضلع کے کئی عوامی نمائندوں نے +2 کی پڑھائی اور نئی تکنیکی پڑھائی کے انتظام کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہیں نجی بس چلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مذکورہ پروگرام میں ڈی ایم راج کمار پولس کپتان پرکاش ناتھ مشرا ، سب ڈویزنل افسر محمد آفاق احمد، ڈی ڈی سی محمد وارث خان ، ایس ڈی پی او پریتیش کمار، جدیو کے سینئر لیڈر اودھ کشور پرساد سمیت ضلع کے معزز اشخاص کے ساتھ ساتھ سنٹرل اسکول شیوہر ، وشنو پور ، کشن دیوکے زمین مالک مہنت بھولا شرم داس ، جنہوں نے دس ایکڑ زمین تعلیمی نظام کو درست کرنے کے لئے ریاستی سرکار کو سنٹرل اسکول شیوہر کے لئے عطیہ میں دیا تھا بھی موجود تھے ۔ سنٹرل اسکول تنظیم کے ڈپٹی کمشنر ، ڈاکٹر جیو تی ورما، ایڈیشنل کمشنر جی کے شریواستو، سنٹرل اسکول تنظیم پٹنہ یونٹ ، تھانہ انچارج نیز انسپکٹر دھننجے کمار، بی ڈی او چندر بھوشن کمار وغیرہ افسران موجود تھے ۔