شامی امن بات چیت کا نیا دور رواں ماہ آستانہ میں ہو گا

دمشق12دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) شامی حکومت اور اپوزیشن گروپوں کے درمیان امن بات چیت کا ایک نیا دور 21 وار 22 سمبر کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہو گا۔ اس بات کا اعلان قازقستان کے حکام نے پیر کے روزکیا۔ قازق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ با ت چیت میں لاپتہ مغوی افراد، قیدیوں، انسانی امداد کی رسائی اور سیف زون کے موضوعات پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔یہ اعلان اسی روز سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمر پوتین کی جانب سے شام میں موجود روسی افواج کے ایک بڑے حصّے کے انخلاءکے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پوتین کا یہ حکم شام میں حمیمیم کے روسی اڈّے کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر سامنے آیا۔آستانہ بات چیت جس میں روس ، ایران اور ترکی شامل ہیں اس کا مقصد شام کے تنازع کو حل کرنا ہے جس کے نتیجے میں سال برسو ں کے دوران اب تک 3.3 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ دس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر اور پناہ گزین بن گئے۔ اب تک مذاکرات کے 7 ادوار ہو چکے ہیں۔رواں برس مئی میں آستانہ بات چیت کے سلسلے میں ترکی ، روس اور ایران کے درمیان شام میں 4 سیف زونز کے قیام کے حوالے سے ایک معاہد ے طے پایا تھا۔ اس کے نتیجے میں پرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے تاہم یہ سلسلہ مکمل طور پر ر±کا نہیں ہے۔