شام میں ممکنہ اسرائیلی میزائل حملہ

دمشق2دسمبر (آئی این ایس انڈیا) شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شامی دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں ایک میزائل داغا گیا۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امکاناً اسرائیلی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس میزائل سے ایک حکومتی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میزائل سے ہونے وال نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے رات میں داغے گئے اس میزائل حملے پر کوئی ردِعمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔