شمالی کوریا میں میزائل تجربے کی کامیابی کا جشن

پیونگ یانگ2دسمبر (آئی این ایس انڈیا) شمالی کوریا میں 29 نومبر کو کیے گئے طاقتور بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا جشن منایا گیا۔ آج ہفتہ دو دسمبر کو شمالی کوریائی دارالحکومت پیونگ یانگ کے چوراہوں میں حکومتی پراپیگنڈے کے پہلو میں عوام کو ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ اس جشن کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ لوگوں نے ایسے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر شمالی کوریا کی حکومت اور فوجی طاقت کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ اسی میزائل تجربے کے موقع پر ملکی لیڈر کم جونگ ا±ن نے کہا تھا کہ اب ا±ن کے ملک نے مکمل جوہری صلاحیت حاصل کر لی ہے۔