گنگور/کھگڑیا،یکم دسمبر ( ارون ورما ) بہار نگر گاو¿ں ویلفیئر کونسل کی طرف سے سنہولی گاو¿ں پنچایت کے تحت پترکار نگر میں تعزیتی نشست کاا نعقاد کیا گیا۔ اتر پردیش کے بلہور تحصیل کے صحافی نوین شریواستو کو مجرموں کی طرف سے گولی مار کر قتل کر دینے پر موجود اراکین نے دو منٹ غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روح کے لئے ایشور سے دعا کی۔ وہیں بہار شرم جیوی صحافی یونین کے کاررکن سکندر بخت نے مذمت کرتے ہوئے اترپردیش حکومت سے فوری مجرم کو گرفتار کر سزا دلانے اور مقتول صحافی کے ورثاءکو مناسب معاوضہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں صحافی یونین کے صدر ارون کمار ورما نے کہا کہ آئے دن صحافیوں کا قتل کر خوفزدہ کیا جارہا ہے اور حکومت صحافی سیکورٹی قانون نہیں نافذ کر، مجرموں کے ذریعہ صحافی کھلے عام گولی مار ی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اتر پردیش کی حکومت سے صحافیوں کو تحفظ اور اہل خانہ کو 10 لاکھ معاوضہ اور اہل خانہ کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں صحافی روی شنکر روی نے کہا کہ صحافی نوین شریواستو کو کھگڑیا ہندوستان ٹیم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایشور سے ان کی لئے دعا کیگئی ۔ انہوں نے حکومت سے اہل خانہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جگدوت نیوز کے گورو ورما، بےلدور کے صحافی محمد نیر، نرنجن سنگھ، امرجیت سنگھ، مہےشکھونٹ کے گوتم سنگھ، کوشل کمار سنگھ، گنگور گرام کچہری کے سابق سرپنچ مکیش کمار سنگھ، سریش کمار نائک ، اندو پربھا، رتیش راج، منوہر کمار کشواہا ، اجے کمار ورما، روی راج، آر آر ورما، گیتا کمار، ڈاکٹر کلدیپ سنگھ، محمد عرفان عالم، محمد مختار عباسی، انوج کمار سنگھ، منرےندر کمار، دھرم بیر سنگھ، انل کمار ور ما سمیت درجنوں میڈیا اہلکار نے بھی اپنے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے ایشور سے ان کی روح کے لئے دعا کی ۔