قومی سلامتی کے سابق مشیر کے ساتھ رویہ ”نامناسب ہے“: ٹرمپ

واشنگٹن ،۵دسمبر(پی ایس آئی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے سابق مشیر، مائیکل فلن کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016ءکے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی اثر و رسوخ سے متعلق معاملے پر تفتیش کاروں نے فلن کے ساتھ نامناسب رویہ اپنا رکھا ہے۔فلن نے جمعے کے روز اعترا ف کیا کہ ا±نھوں نےامریکہ میں روسی سفیر سے رابطوں سے متعلق جنوری میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ساتھ غلط بیانی سے کام لیا تھا۔ یہ گفتگو ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے سے کئی ہفتے قبل ہوئی۔صدر نے ایف بی آئی کے ساتھ جھوٹ بولنے کے معاملے کا موازنہ اپنے مد ِمقابل صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے بیانات کے ساتھ کیا، جب وفاقی تفتیش کاروں نے ا±ن سے اِی میلز کے معاملے پر پوچھ گچھ کی تھی۔ ٹر مپ نے یہ بات پیر کے روز یوٹا کے دورے پر روانگی سے قبل وائٹ ہاو¿س میں کہی۔ ا±ن کے بقو ل ’ہیلری کلنٹن نے ایف بی آئی کے ساتھ متعدد بار جھوٹ بولا۔ ا±نھیں کچھ بھی نہیں ہوا۔ فلن نے غلط بیانی کی اور ا±ن کی زندگی برباد کردی گئی۔ میر ے خیال میں یہ شرمناک بات ہے‘۔صدر نے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ جب کلنٹن نے ایف بی آئی کے ساتھ گفتگو کی ا±نھوں نے حلف نہیں لیا ہوا تھا، جب کہ فلن کی صورت میں معا ملہ دیگر تھا۔جولائی، 2016ءمیں ایف بی آئی کے سابق سربراہ، جیمز کومی نے شہادت دی تھی کہ کلنٹن نے چھان بین کرنے والے ایف بی آئی ایجنٹوں کے ساتھ غلط بیانی سے کام نہیں لیا تھا، جو ا±ن کی نجی اِی میلز کا کھوج لگا رہے تھے، جس دور میں وہ وزیر خارجہ تھیں۔کھلی سماعت کے دوران کومی نے ایوانِ نمائندگان کی نگرانی پر مامور کمیٹی کو بتایا تھا کہ ”اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ کلنٹن نے ایف بی آئی کے ساتھ جھوٹ بولا“۔