لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے 100 سے زائد مہاجرین کو بچا لیا

بیروت 14دسمبر (آئی این ایس انڈیا )لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے بدھ کے روز ا±س وقت ایک سو سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا جب یورپ کی طرف سفر کرنے والی ان کی کشتی سمندر میں ا±لٹ گئی۔ بچا ئے گئے لوگوں کے مطابق انہیں ا±س وقت مدد پہنچی جب وہ ڈوبنے ہی والے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کشتی تک لیبیا کے کوسٹ گارڈز کے پہنچنے سے قبل وہ چوبیس گھنٹے تک سمندر میں بے یار و مددگار رہے تھے۔ رواں برس اب تک بحیرہ روم میں دو ہزار سے زائد ایسے مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں جو یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقہ کے صحرائے اعظم کے جنوبی یا اس سے متصل علاقوں سے تھا۔