لیپ ٹاپ شو روم کا تالا توڑ 25 لاکھ کی چوری

چھپرہ ،11دسمبر( عامر افضل خان ) شہر میں چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔چور موبائل اور لیپ ٹاپ کے دکانوں کو سافٹ ٹارگیٹ بنائے ہوئے ہیں۔ رات میں ان دکانوں میں چوری کے واقعہ کو انجام دے کر پولس کو کھلا چیلنچ دے رہے ہیں ۔ اتوار کی دیر رات شہر کے شری نندن روڈ سلیم پور چوک کے نزدیک آدی کمپیوٹر میں چوری کے واقعہ کو انجام دے کر مین بازار کے کاروباریوں اور پولس کو چیلنج دے دیا ہے۔ چوروں نے دکان میں گھسنے کے لئے شٹر کو گیس کٹر سے کاٹا پھر باری باری سے اندر رکھے تقریباََ 22 لیپ ٹاپ اور موبائل فون چرالئے گئے ۔ دکاندار راکیش روشن نے بتایا کہ چوری ہوئے سامانو ں کی قیمت تقریباََ 25 روپے ہے۔