مجلس علماءاسلام ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں و مسکینوں میں کمبلوں کی تقسیم

کولکاتا ۸ دسمبر(جاوید اختر)مجلس علماءاسلام بنگال کی مرکزی دفتر ۳نمبر ولی اللہ لین کولکاتا ۶۱، میں حضرت مفتی مختار عالم رضوی صاحب کی صدارت میںمجلس علمائے ویلفیئر ٹرسٹ کے اراکین کی ایک اہم نشست ہوئی جس میں ٹرسٹ کے زونل سکر یٹری صاحبان نے شرکت کی اور اتفاق را ئے سے مولانا مشاہد احمد رضوی کی قیادت میںموسم سرما کا خصوصی لبا س کمبل تقسیم کر نے کی ذمہ داری دی گئی۔ ان کے معاونین میںایم جے علی، ( سکریٹری ٹرسٹ)، مٹیابرج، حاجی محمد ابرار الحق ( اپن لین) مولانا روشن ضمیر رضوی ( بیل گچھیا) حافظ شہنواز رضوی ( مہند ی بگان)، محمد قاسم رضوی ( بیگ بگان) محمد نفیس رضوی (بیگ بگان)، عبد الرحمن رضوی( مٹیا برج ٰ ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس موقع پر قاری محمد افروز رضوی، مولانا زین العابدین رضوی ، محمد مشتاق ، محمد نفیس و دیگر موجود تھے۔اس نشست میں اور بھی کئی موضو عا ت پر گفتگو کی گئی ا ن میںہر علاقوں میں مکتب کھولنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مجلس کے جنر ل سکر یٹری مولانا محمد شاہد القادری ناظم مالیات مولانا جاوید اختر رضوی نے ٹرسٹ کا سراہنا کیا اور اتفاق رائے سے یہ بات سامنے آئی کہ ضلعی اور زونل کمیٹیا ںایک نشست کرکے کمبلوں کی تقسیم کے سلسلے میں صلاح و مشورہ کریں۔