مستقبل کے رائٹرس مےں نوٹ بکس کی مفت تقسےم سے ادب کا باب روشن ہوگا:ےاران ادب

بےدر۔21ڈسمبر ۔ (ےو اےن اےن) مستقبل کے مصنفےن کے لئے ےاران ادب نے نوٹ بکس کاتحفہ دےنا طئے کےا ہے ۔ اس حوالے سے آج حاجی محمدسلطان مےمورےل ار دو ہائی اسکول کے گرلز اور بوائز سےکشن مےں ےہ نوٹ بکس مفت تقسےم کی جار ہی ہےں۔ ےہ با ت محمدےوسف رحےم بےدری سکرےڑی ےاران اد ب نے کہی۔ وہ آج جمعرات کو ادب بےد اری مہم کے ضمن مےں نوٹ بکس تقسےم پروگر ام سے طلبہ سے مخاطب تھے۔انھوں نے اس ےقےن کا اظہار کےاکہ نوٹ بکس کی تقسےم سے اد ب کابا ب روشن ہوگا۔ کاتب ، شاعر اور افسا نچہ نگار محمد ظفراللہ خان نے اپنے خطا ب مےں طلبہ وطا لبا ت کوحوصلہ د ےتے ہوئے کہاکہ آپ اپنی تخلےقات ےاران ادب تک پہنچائےں ۔ ان تخلےقا ت کی اشا عت کااہتمام کےاجائے گا۔ جملہ 16 طا لبا ت اور4طلبہ اس طرح جملہ 20طلبہ مےں نوٹ بکس مفت تقسےم کی گئےں۔ اس موقع پر اد ب بےداری مہم کے نائب کنوےنر محمدعبدالصمد منجووالا، محمداےوب علی ما سٹرنےڈس ، سمےع اللہ ظفر قادری پرنسپل اسکول ہذا اور سےد ذکی احمد معلم ودےگر موجو د تھے۔