ملک سے مذہبی عدم رواداری کا خاتمہ ضروری: کیپٹن

چنڈی گڑھ 24 دسمبر(ایجنسی): پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ملک میں مذہبی عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے کلچر پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔ کرسمس کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں پنجاب کے عوام خصوصاََ عیسائیوں سے کہا کہ ملک کا سیکولر تانا بانا ہی اس ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے اور اس سے چھیڑ چھاڑ کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرسمس کا تہوار صرف عیسائیوں کیلئے نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کیلئے بھی مسرت کاموقع ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہر ہندستانی کی حفاظت ملک کے ہر اس شہری اور تنظیم کی ذمہ داری ہے جو ملک کے آئین میں اعتماد رکھتا ہے۔