ملک کے سب سے مہنگے سلیبریٹی برانڈبنے وراٹ

ممبئی، 20دسمبر (یو این آئی) کرکٹ کے پچ پر روز نئے ریکارڈ بنانے والے ہندوستانی کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ کر ملک کے سب سے مہنگے سلیبریٹی برانڈ بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی اور کارپوریٹ دنیا میں مالیاتی مشاورت دینے والی کمپنی ڈف اینڈ فیلپس نے ہندوستان میں سلیبریٹی برانڈ ویلو کے اپین سالانہ سروے کا تیسرا ایڈیشن شائع کیا ہے ۔ رائز آف دی ملینے ئلس ۔ انڈیاز موسٹ ویلوایبل سلیبریٹی برانڈس کے عنوان کے تحت جاری رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے ہندوستان کے ٹاپ رینکنگ سلیبریٹی برانڈ شاہ رخ خان کی جگہ لے لی ہے ۔ وراٹ کوہلی کے ساتھ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بھی اس فہرست میں چوٹی کی رینکنگ حاصل کی ہے ۔ ڈیف اینڈ فلپس کے مینجنگ ڈائریکٹر اور ہند۔ جاپان اور جنوب مشرقی ایشیا کے ریجنل لیڈر ورون گپتا نے کہا کہ جب سے ہم نے اپنی ریکنگ شائع کرنا شروع کی ہے تب سے پہلی مرتبہ شاہ رخ خان ٹاپ رینکنگ سے پھسلے ہیں اور ان کی جگہ وراٹ کوہلی نے لے لی ہے ۔ اب کوہلی کنزیومرس کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے برانڈس کی پہلی پسند بن گئے ہیں۔ کرکٹ کے میدان پر اپنی غیر معمولی اور شاندار پرفارمنس اور میدان کے باہر اپنے شاندار اور کرشمائی شخصیت نے انہیں آج ہندوستان کا سب سے قیمتی سلیبریٹی برانڈ بنادیا ہے ۔ گپتا نے کہا کہ کوہلی کے علاوہ عالیہ بھٹ اور بیڈمنٹ چمپئن پی وی سندھو یا تو ریکنگ میں آگے بڑھے ہیں یا انہوں نے ہماری ٹاپ 15سلیبرٹی لسٹ میں جگہ بنالی ہے ۔ رپورٹ میں برانڈ کا پروموشن کرنے کے سیکٹر میں ابھرتے ہوئے ٹرینڈس کو خاص طور پر ابھارا گیا ہے جس میں سلیبریٹیز کی طرف سے سیاحتی مہم چلانا کئی اسپورٹس ٹورنامنٹ یا فرینچائزی کی تائید کرنا اور اپنی خود کی مرچنڈائزنگ لانچ کرنا شامل ہے ۔ ون ڈے او رٹوئنٹی 20 رینکنگ میں چوٹی پر قابض وراٹ سب سے مہنگے سلیبریٹی برانڈ فہرست میں چوٹی پر ہیں جن کی برانڈ ویلو 144ملین ڈالر ہے ۔ اس کے بعد شاہ رخ خان 106ملین ڈالر، دیپیکا پاڈوکون 93 ملین ڈالر، اکشے کمار 47 ملین ڈالر اور رن ویر سنگھ 42ملین ڈالر کا نام ہے ۔ اس فہرست میں شامل ہونے والوں میں ورون دھون(دسویں مقام) او رپی وی سندھو(پندرہویں مقام) پر ہیں۔ فہرست میں شامل ٹاپ پندرہ سلیبریٹیز مجموعی طورپر 64 فیصد برانڈس کی تشہیر کررہے ہیں۔یہ مجموعی برانڈ ویلو کا 63 فیصد ہے ۔ ہندوستان کے مختلف سیکٹر اپنے پروڈکٹس کی تشہیر کے لئے ان سلیبریٹیز کا استعمال کررہے ہیں۔