ملک کے ہردسترخوان پر ہو بہار کا ایک پکوان :نتیش

دربھنگہ :۶۱ دسمبر (عبد المتےن قاسمی) متھلانچل کی ترقی کے بغےر ترقی ےافتہ بہارکا تصور ناممکن ہے ۔ زرعی روڈمےپ لانے کا مقصد بہار کے پکوان کو ملک بھر کے لوگوں کی تھالی تک پہنچانا ہے ۔ دربھنگہ کی تےز رفتار ترقی کےلئے ہماری سرکار پابند عہد ہے اور اس بارے مےں کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہےں کی جائے گی ۔ مذکورہ باتےں وزےر اعلی بہار نتےش کمار نے وکاس ےاترا کے دوران بےرول سب ڈوےزن حلقہ کے جنتا ہائی اسکول شےو نگر گھاٹ احاطہ مےںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ وزےر اعلی نے مزےد کہا کہ پہلے وکاس ےاترا کے دوران کھےتوں مےں ٹےنٹ مےں رہ کر لوگوں کی ضرورتوں کو نزدےک سے دےکھا اور محسوس کےا ۔ اس کے بعد حکومت نے عام لوگوں کی ضرورتوں کو دےکھتے ہوئے منصوبے بنوائے ۔ زرعی روڈمےپ کے علاوہ سےنکڑوں سڑک ، پل پلےوں کا بھی تعمےرا کرواےا گےا ہے ۔ سب سے پہلے ہدف رکھا گےا ہے کہ راجدھانی پٹنہ سے رےاست کے دور دراز والے علاقوں مےںزےادہ سے زےادہ چھ گھنٹے کا وقت لگے ۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے بعد اب نےا ہدف طے کےا گےا ہے کہ اب راجدھانی پہنچنے مےں دور دراز کے لوگو ںکو بھی پانچ گھنٹہ سے زےادہ کا وقت نہ لگے ۔ نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کےلئے کرےڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ کئی ےونےورسےٹی اور کالجوں کی تعمےر کروائی گئی ہے ۔ خواتےن کی اختیارکاری کےلئے سب سے پہلے پنچاےتو ںمےں پچاس فےصد کا رےزوےشن بہار مےں دےا گےا ۔ پرائمری ٹےچروںکی تقرری مےں بھی خواتےن کو رےزروےشن دےا گےا ۔ اس سال کے اخےر تک آٹھ لاکھ رضا کار گروپ بنائے گئے ہےں ۔ ہدف دس لاکھ گروپ بنانا ہے ۔ اےک گروپ سے گےارہ سے پندرہ خواتےن جڑی ہوئی ہےں ۔ اس طرح تقرےبا سوا کڑور خواتےن اس گروپ سے جڑ جائےں گی ۔ صوبہ مےں شراب بندی سختی سے نافذ کےا گےا ہے ۔ انہو ںنے موجود جےوےکا کی دےدےوں کو شراب کے استعمال سے روکنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپےل کی ۔ اگلے سال تک بجلی کا کنکشن ہر گھر تک پہنچا دئےے جانے کا ہدف ہے ۔ بےت الخلاءتعمےر کے ساتھ ساتھ انہو ںنے اس کا استعمال کرنے کی بھی اپےل کی ۔ ہر خاندان کو بنےادی سہولےات موجود ہوں اس کےلئے ساری کوششےں کی جارہی ہےں ۔ انہوں نے بےنی پور باشندہ آٹھوےں جماعت کی طالبہ رنکی کماری کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے اسے سماج کی بہتری کی علامت قرار دےا ۔ جہےز کے خلاف بڑے پےمانہ پر مہم چلانے کی اپےل کی ۔ 21جنوری 2018کو کم عمری کی شادی اور جہےز کے خلاف بننے والے عظےم الشان انسانی زنجےر مےں شامل ہونے کی اپےل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بہار مےں مثبت سماجی تبدےلی آرہی ہے جو پورے ملک کی ترقی مےں مےل کا پتھر ثابت ہوگا ۔ شراب بندی کا ذکر اب دوسری رےاستوں کے ساتھ ساتھ بدےشوں مےں ہورہا ہے ۔ اور دوسری رےاستوں کے لوگ اس کے مثبت اثرات کا ےہاں آکر سروے کررہے ہےں ۔ انہوں نے ہر ہندوستانی کے تھال مےں اےک بہاری پکوان رکھنے کا بھی ہدف طے کےا ہے ۔ اس مےں متھلا کے مکھانا کی انہو ںنے ذکر کرتے ہوئے اسے ہر تھال مےں پہنچانے کا ےقےن دلاےا ۔ انہو ںنے متھلا کی سرزمےن کو علم و آگہی کی سرزمےن قرار دےتے ہوئے اس کی قدےم رواےت کو موجود ہ دور مےں بحال کرنے پر زور دےا ۔ اس سے قبل ڈی جی پی بہار پی کے ٹھاکر نے شراب پےنے کو سماج کی سب سے بڑی برائی قرار دےتے ہوئے اس کا مکمل طور پر بائےکاٹ کرنے کی اپےل کی ۔ انجنی کمار سنگھ چےف سکرےٹری بہار نے اپنے خطاب مےں سماجی تحفظ کے تحت ملنے والی پنشن مےں ہونے والی دشوارےوں کو جلد ہی دور کرنے کا ےقےن دلاےا ۔ وزےر برائے رسد و خوراک مدن سہنی نے اپنے خطاب مےں بےرول سب ڈوےزن کو نگر پرےشد کا درجہ دےنے کےلئے وزےر اعلی کا شکرےہ ادا کےا ۔دربھنگہ کے انچارج وزےر مہےشور ہزاری نے وارڈ سطح سے شروع سات عزائم منصوبوں کو پورے ضلع مےں مکمل کرنے کا ےقےن دلاےا ۔ اے ڈی اےم محمد مبےن علی انصاری کے کلمات تشکر پر جلسہ اختتام پذےر ہوا ۔