موت کے خلاف احتجاج میں لوگوں نے کی سڑک جام ، آمدو رفت میں رکاوٹ

آرہ ،12 دسمبر( نمائندہ ) بھوجپور ضلع کے شاہ پور تھانہ علاقہ کے اٹواں گاو¿ں کے نزدیک سڑک حادثہ میں نوجوان کی ہوئی موت کی خبر کے دو دن بعد گاو¿ں کے لوگوں نے آرہ بکسر مین روڈ کو جام کردیا۔ جام کی وجہ کر آمد ورفت پوری طرح متاثر ہوگئی۔ آرہ پٹنہ مین روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ معلوم ہوکہ سڑک حادثہ میں تین دن قبل نوجوان کی ہوئی موت کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے لئے مشتعل گاو¿ں کے لوگوں کے ذریعہ تھانہ علاقہ کے اٹواں گاو¿ں کے نزدیک آرہ بکسر مین روڈ این ایچ 84 کو منگل کی صبح جام کر آمد و رفت ٹھپ کردیاگیا ۔ سڑک جام کی خبر کے بعد مقامی پولس نے جام کرنے والے لوگوں کو سمجھا کر سڑک جام ہٹانے کی کافی کوشش کی ۔ لیکن گاو¿ں کے لوگوں نے نوجوان کی موت کے ذمہ دار ملزمین کی گرفتاری کے لئے نعرے بازی کی ۔ ساتھ ہی جام کی جگہ پر اعلیٰ حکام کو بلانے اور ملزمین کو فوراََ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ گاو¿ں کے لوگوں نے الزام لگایا کہ نوجوان کی موت کے معاملے میں ملزم بناکر جن پر ایف آئی آر درج کیا گیا وہ لوگ گاو¿ں میں سرعام گھوم رہے ہیں۔ ادھر بہیا ں سی او منوج کمار اور کارنامے پور اوپی انچارج دھننجے سنگھ نے بھی گاو¿ں کے لوگوں سے بات کر جام ہٹانے کی گذارش کیا۔ واضح ہوکہ جمعہ کی رات کو بے قابو بولیرو کی ٹکر سے اٹواں گاو¿ں کے باشندہ روہت کمار ولد سنیل سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔ جس میں پولس کے ذریعہ تین نامزد لوگوں کو ملزم بنایاگیا تھا۔ ساتھ ہی حادثہ کے قصور وار ڈرائیور کو پولس کے ذریعہ گرفتار کر جیل بھیج دیاگیا ہے۔