میں القدس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا: نیتن یاہو

پیرس11دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے اسرائیلی وز یراعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے ان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کے القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے اور اس کو مسترد کرتے ہیں۔وہ اتوار کو ایلزے محل پیرس میں نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے نیتن یاہو کو مخاطب ہوکر کہا:فلسطینیوں کے ساتھ معاملہ کاری میں حوصلہ دکھائیں اور خیر سگالی کا ماحول پیدا کر یں جس سے امن عمل کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ ” میں نے وزیراعظم پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ معاملے میں حوصلہ دکھائیں تاکہ ہم موجودہ بند گلی سے نکل سکیں“۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا۔انھوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں پہلے سے تیار شدہ بیان پڑھ کر سنایا اور اس کا آغاز اسرائیل کے خلاف گذشتہ چند گھنٹوں اور دنوں کے دوران میں حملوں کی مذمت سے کیا۔ بیان کے مطابق یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد کیے گئے ہیں۔ فرا نسیسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ بدھ کو القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلا ن کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا تھا اور اس کو ایک بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس اس فیصلے کی حمایت نہیں کرتا ہے۔انھوں نے ” کسی بھی قیمت پر تشد د سے گریز پر زوردیا تھا“۔