ناظم امارت شرعیہ کی سفر عمرہ سے واپسی پر امارت شرعیہ میں دعائیہ نشست

پٹنہ 27دسمبر(پریس ریلیز)ناظم امارت شرعیہ مولانا انیس الرحمن قاسمی اپنے عمرہ کے ایک ماہ کے سفر سے بخیر و خوبی آج مورخہ ۷۲ دسمبر کو پٹنہ واپس آگئے ، اس سفر میں ناظم صاحب کے ساتھ ان کی اہلیہ ، بڑے صاحب زادے جناب انجینئر عبید الرحمن اور امارت شرعیہ کے کارکن جناب سید مظہر حسین صاحب بھی شریک تھے ۔حضر ت ناظم صاحب کی واپسی پر امارت شرعیہ میں ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا ، جس میں امارت شرعیہ کے تمام کارکنان ، ذمہ داران کے علاوہ تربیت قضاءکے طلبہ اور شہر کے معزز افراد شریک ہوئے۔اس مجلس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تاثراتی بیان میں ناظم صاحب نے بیان فرمایا کہ یہ محض اللہ کی مدد ، توفیق اور اس کی خاص نصرت سے ممکن ہو پایا کہ اللہ نے اپنے پاک گھر اور اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کی زیارت کرائی، اللہ کا بے حد احسان ہے کہ اس نے ایک ماہ کا عرصہ مقدس شہر اور مقد س مسجد میں نماز پڑھنے ، بیت اللہ کا طواف کرنے اور دعا کرنے کا موقع دیا۔ناظم صاحب نے بیان فرمایا کہ مال و اسباب اور مادی وسائل سے زیادہ یہ اللہ کی توفیق و نصرت پر منحصر ہے ،ورنہ بہت سے لوگ مادی وسائل کی کثرت کے با وجود اللہ کے گھر کی زیارت کی سعادت حاصل نہیں کر پاتے ، اس لیے ہم سب کو اللہ کی نصرت اور توفیق کی دعاکرنی چاہئے ۔ناظم صاحب نے حرمین شریفین اور مقامات مقدسہ میں سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج و عمرہ کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بہت زیادہ سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں ، اور ہر چیز کے نظام کو ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں حکومت کے ذمہ داران لگے رہتے ہیں ،اس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں ۔ ناظم صاحب نے کہا کہ آج کل حرمین شریفین میں ایک عام خرابی یہ دیکھی جا رہی ہے کہ لوگ حرمین شریفین میں کثرت کے ساتھ موبائیل سے فوٹو گرافی ، ویڈیو گرافی یا سیلفی لینے میں لگے رہتے ہیں ، یہاں تک کے طواف کرتے ہوئے بھی ویڈیو بنانے سے باز نہیں آتے ، یہ مقامات مقدسہ اور حرم شریف کے تقد س کے خلاف ہے ، اس سے احتراز کرنا چاہئے ، طواف ایک اہم عبادت ہے ، اور اللہ کی توفیق سے یہ سنہرا موقع ہاتھ آیا ہے ، تو اسے یوں ہی ویڈیو بنانے میں اور سیلفی لینے میں ضائع کرنا قطعا مناسب نہیں ہے ۔ اس لیے آپ میں سے جسے بھی اللہ حج و عمرہ کی توفیق دے ، وہ ایسی خرافات سے خود بھی بچے اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کرے۔ناظم صاحب نے فرمایا کہ سعودی حکومت نے بھی ہی اچھا قدم اٹھایا ہے کہ حرمین شریفین میں فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کو ممنوع قرار دیا ہے ۔اخیر میں ناظم صاحب کی دعا پر اس نشست کا اختتام ہو ا۔اس نشست میں مولانا عبد الجلیل قاسمی قاضی شریعت ،مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی مفتی امارت شرعیہ، نائب ناظم مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی ، مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم،مولانا سہیل اختر نائب قاضی ، مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی نائب قاضی ، مولانا محمد شبلی القاسمی نائب ناظم، مولانا محمد ابو الکلام شمسی ، مولانا رضوان احمد ندوی ، ڈاکٹر کمال وارث جناب انجینئر اجر الحسن ، خورشید انوار عارفی، افضل عرف بھٹو، افتخار احمد نظامی ، مولانا قاری محمد داو¿د عرفانی ، مولانا زبیر قاسمی قاضی شریعت آسنسول ،مولانا مفتی سعید الر حمن قاسمی ،مولانا منعام الدین رحمانی، مولانا شہنواز احمد مظاہری،مولانا حسین احمد قاسمی ، مولانا امتیاز احمد قاسمی، مولانا ممتاز احمد ،مولانا رضا ءاللہ ، مولانا شمیم اکرم رحمانی، مولانا امام الدین قاسمی ، ہمایوں اشر ف ، اعجاز احمد ، راشد العز یری ندوی ، مولانا محی الدین رحمانی ، مولانا نور عالم رحمانی وغیرہ کے علاوہ بیشتر کارکنان و ذمہ داران شریک تھے۔