نرےلا مےں خا تون پر ہو ئے ظلم کو کے خلاف خواتین تنظیم نے ایل جی کی ملاقات

نئی دہلی 08دسمبر(ابصار احمد صدےقی )عام آدمی پارٹی دہلی پردیش کے خواتین تنظیم کی کارکنوں نے نریلا میں ایک عورت کے ساتھ ہوئی درندگی کے معاملے کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔ تنظیم کے وفد، ، دہلی پردیش کے صدر، رچا پانڈی مشیر ا اور ساتھ مےں پارٹی کے دیگر ذمہداران بھی موجود تھے۔ خواتےن تنظیم کی تمام کارکنوں نے دہلی میں کمزور خاتون کی حفاظت اور دہلی پولیس کی ناکامی کو لے کر پیدل ہی لیفٹیننٹ گورنر رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا.خواتےن تنظیم نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطا لبہ کیا ہے کہ نریلا مےں متا ثرہ خاتون کو انصا ف دلایا جائے اور وہاں مو جو د شراب اور نشہ مافیاو¿ں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے: عام آدمی پارٹی کے دہلی خواتین تنظیم کی صدر رچا پانڈے مشرا نے کہا کہ ‘ہم نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو رپورٹ پر مشتمل دہلی پولیس کی ناکامی کو بتاےا ہے ، نریلا میں لوکل پو لیس اور وہاں کے نشے مافیاو¿ں کے درمیا ن گٹھ جوڑ اور خواتین کی حفاظت کے بارے میں بات کی اور ان سے درخواست کی کہ اس سمت میں سخت کارروائی کریں۔ ہم نے لیفٹیننٹ گورنر کو اس بات کی معلوما ت دی ہے کہ نریلا میں لوکل پولیس جن ملزما ن کو گر فتار کرنے کا دعوی کر رہی ہے دراصل وہ گر فتا ری کافی نہیں ہے، اصل مجرم (نشہ اور شراب مافیا) اب بھی پولیس کی پہنچ سے دور ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ لوکل پولیس اور ان شراب مافیاو¿ں کے درمیا ن ایک گٹھ جوڑ ہے جسے تو ڑنا ضروری ہے ، نہ صرف لوکل پولیس پر کارر وائی کی جائے بلکہ جلد سے جلد اصل مجرموں کو گرفتار کےا جائے۔