نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی-20 میں جیت درج کی

نیلسن، 29 دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ نے اپنے بلے بازوں اور بولروں کی بہترین کارکردگی سے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچ میں جمعہ کو 47 رن سے شکست دے کر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کا موقع دیا اور نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔لیکن ونڈیز کی ٹیم اس کے جواب میں 19 اوور میں 140 پر آل آ¶ٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے لیے کولن منرو نے 37 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 53 رنز اور گلین فلپس نے 40 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگا کر 55 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی جبکہ نچلے آرڈر پر مشیل سیٹنر 23 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔گلین کو ان کی اننگز کیلئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ اور جیروم ٹیلر نے دو دو وکٹ نکالے ۔سیموئیل بدری، کیسرک ولیمز اور ایشلے نرس نے ایک ایک وکٹ لیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کے لیے اس کے طوفانی بلے باز کرس گیل دوبارہ فلاپ ثابت ہوئے اور 12 رنز ہی بنا سکے جبکہ اوپنر چنڈوک والٹن سات رن پر آ¶ٹ ہوئے ۔ باقی بلے بازوں کی کارکردگی بھی خراب ہی رہی اور آندرے فلیچر 27 رنز بنا کر سب سے بڑے اسکورر رہے ۔ویسٹ انڈیز کے لیے سیٹھ راس نے 30 رن پر تین اور ٹم سا¶تھی نے 36 رن پر تین وکٹ نکالے ۔ڈگ بریسویل کو 10 رن پر دو وکٹ ملے ۔