نیوزی لینڈ نے 520رنز پر اننگز ڈکلیئرکی ، ویسٹ انڈیز بھی مضبوط

ویلنگٹن، 03 دسمبر (یو این آئی) کولن ڈی گرینڈھومے (105) اور ٹام بلینڈل (ناٹ آ¶ٹ 107) کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن اتوار کو نو وکٹ پر 520 رن کا بڑا اسکور بنا کر اپنی پہلی اننگز کا اعلان کر دیا۔اس کے جواب میں مہمان ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 214 رنز بنا لئے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنے کل کے اسکور نو وکٹ پر 447 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ٹام بلینڈل (57) اور ٹرینٹ بولٹ نے دو رن سے آگے اپنی اننگز بڑھائی ۔ اپنا ڈیبو میچ کھیل رہے وکٹ کیپر بلینڈل نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور میزبان ٹیم کا اسکور 500 کے پار پہنچایا۔ 27 سال کے بلینڈل نے 180 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 107 رنز کی سنچری بنائی۔بولٹ نے 60 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کے دم پر ناٹ آ¶ٹ 18 رنز بنائے ۔دونوں نے آخری وکٹ کے لئے 78 رن کی ناٹ آ¶ٹ ساجھے داری کی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے کیمر روچ نے 22 اوور میں 85 رن پر تین وکٹ، مگیول کمنز نے 27 اوور میں 92 رن پر دو وکٹ، روسٹن چیز نے 28 اوور میں 95 رن پر دو وکٹ، جیسن ہولڈر نے 34 اوور میں 102 رن پر ایک وکٹ اور شینن گیبرئیل نے 29 اوور میں 90 رن پر ایک وکٹ لیا ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں کریگ بریتھویٹ (ناٹ آ¶ٹ 79) اور شمرن ھیٹمیر (66) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت دو وکٹ پر 214 رنز بنا لئے ہیں۔اسٹمپس کے وقت بریتھویٹ 79 رن اور شوئی ہوپ 21 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ویسٹ انڈیز اب نیوزی لینڈ کے 520 رن کے اسکور سے 172 رن پیچھے ہے جبکہ اس کے آٹھ وکٹ باقی ہیں ۔ بریتھویٹ ناٹ آ¶ٹ 186 گیندوں پر ناٹ آوٹ 79 رن میں سات چوکوں اور ایک چھکا لگا چکے ہیں جبکہ ہوپ نے 66 گیندوں میں ناٹ آ¶ٹ 21 رن میں چار چوکے لگائے ہیں۔ ھیٹمیر نے 89 گیندوں پر 66 رن میں آٹھ چوکے اور دو چھکا لگایا۔اس کے علاوہ کیرون پاویل نے 55 گیندوں پر 40 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے اڑائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری 15 اوور میں 33 رن پر دو وکٹ لے چکے ہیں۔