نیویارک: ٹائمزاسکوائر کے نزدیک بنگلہ دیشی کا بم دھماکا ، چار افراد زخمی

واشنگٹن12دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) امریکہ کے شہر نیویارک کے مصروف علاقے مین ہیٹن میں سوموار کی صبح ایک پائپ بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔نیویارک کے محکمہ پولیس نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاو¿نٹ پر اطلاع دی ہے کہ ساڑھے سا ت بجے کے قریب دھماکا مین ہیٹن کی بیا لیسو یں شاہراہ اور آٹھویں ایونیو پر ٹائمز اسکوائر کے نزد یک ہوا ہے۔ اس کے بعد اس علاقے میں بعض ز یر زمینوں ٹرین لائنوں کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ٹرینوں کا ر±خ دوسرے اسٹیشنو ں کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ڈبلیو اے بی سی نیوز چینل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ یہ ایک پائپ بم تھا اور یہ پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کے نز دیک ایک زیر زمین سب وے پر اس مشتبہ شخص کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس اس شخص کے علاوہ تین مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔پورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے اس مشتبہ شخص کو فوری طور پر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور اس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان چاروں افراد کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔حکام نے اس مشتبہ حملہ آور کا نام عقا ئد اللہ بتایا ہے۔وہ بنگلہ دیشی ہے اور اس کی عمر ستائیس سال ہے۔ایک اور ذریعے نے بتایا ہے کہ پو لیس کو اس مشتبہ ملزم سے ایک دھماکا خیز ڈیو ائس ملی تھی۔یہ ڈیوائس ایک تار کے ذریعے اس کے جسم سے بندھی ہوئی تھی۔اہلکاروں نے بم کو اس کے جسم سے الگ کر نے کے بعد ناکارہ بنا دیا جس سے کوئی زیادہ نقصا ن نہیں ہوا ہے۔ نیویا رک کے محکمہ پولیس کے سابق کمشنر بریٹن نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ ملزم کی عمر بیس اور تیس سال کے درمیان ہے اور وہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھتا ہے۔اس نے مبینہ طور پر داعش کے نام پر اس ڈیوائس سے دھماکے کی کوشش کی تھی۔ اس لیے یہ یقینی طور پر دہشت گردی کا حملہ تھا۔ان کا یہ کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم گذشتہ سات سال سے امریکہ میں مقیم ہے۔ تا ہم داعش یا کسی اور جنگجو گروپ نے اس واقعے کی ذ مے داری قبول نہیں کی ہے۔امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف بی آئی)،پولیس اور دوسر ے متعلقہ ادارے اس بم دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔