وارڈ سطح پرخصوصی کےمپ کے توسط سے بقاےا پنشن تقسےم کرنے کا اعلان

دربھنگہ :۷۲ دسمبر (عبدالمتےن قاسمی ) دربھنگہ مےو نسپل کارپورےشن کی نشست مےئر وجنتی دےوی کھےرےا کی صدارت مےں منعقد ہوئی ۔ نشست مےں بورڈ کے ممبران نے ضعےف العمری پنشن کی ادائےگی مےں تاخےر کا معاملہ زور و شور سے اٹھاےا ۔ اس کے جواب مےں مےئر نے ےقےن دلاےا کہ دربھنگہ بلدےہ کی جانب سے ضعےف العمری پنشن کی ادائےگی کی تےاری کرلی گئی ہے اور جلد ہی وارڈ وں مےں کےمپ لگا کر مستحقےن کے درمےان رقم تقسےم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ اراکےن نے ، مٹی تےل عدم فراہمی ، راشن تقسےم مےں ڈےلروں کی من مانی اورنگر کمشنر کے ذرےعہ وارڈوں کا معائنہ نہےں کرنے کا معاملہ اٹھاےا ۔ اس کے جواب مےں مےئر نے ےقےن دلاےا کہ مٹی تےل کی دستےابی حکومت نے بند کردےا ہے ۔ اراکےن کی شکاےت ضلع مجسٹرےٹ کے توسط سے رےاستی حکومت تک پہنچادی جائے گی ۔اور ڈےلر وں کی من مانی کے خلاف بلدےہ سخت قدم اٹھائے گی ۔ نشست مےں کچھ پارشدوں نے شہر مےں بندر کی دہشت کا معاملہ زور شور سے اٹھاےا جس کے جواب مےں سےٹی کمشنر نے بتاےا کہ فورسٹ افسر سے رابطہ کرکے شہر کو آوارہ بندروں کی دہشت سے نجات دلاےا جائے گا ۔ اس کے علاوہ نشست مےں آوارہ کتے اور مچھر وں پر قابو پانے کےلئے بھی ٹھوس کاروائی کا ےقےن دلاےا گےا ۔ ساتھ ہی تمام وارڈوں مےں صفائی ملازمےن کےلئے باےو مےٹرک مشےن سے حاضری ےقےنی بنانے کااعلان کےاگےا ۔ساتھ ہی بلدےہ ملازمےن کےلئے ڈرےس کورڈنافذ کرنے کا فےصلہ لےا گےا ۔ نشست مےں مےئر کے علاوہ ڈپٹی مےئر بدر الزماں خاں بابی ، سےٹی کمشنری ناگےندر کمار سنگھ ، ٹاو¿ن انجےنئر رتن کشور ، سعود عالم سمےت اراکےن مےں رےاست علی ، ششی پٹےل ، عبد اللہ ، نکہت پروےن ، مدھوبالا سنہا ، نزہت پروےن ، زےنت پروےن سمےت بےشتر اراکےن موجود تھے ۔