ون ڈے ہو یا آئی پی ایل، کپتانی ایک جیسی:روہت

دھرمشالہ، 9 دسمبر (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف محدود اوروں کی سیریز میں کپتانی سنبھالنے جارہے ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما کا ماننا ہے کہ ون ڈے ہو یا آئی پی ایل ان کی کپتانی کرنے کا انداز ایک جیسا ہوتا ہے ۔ روہت ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف اتوار سے یہاں شروع ہونے والے تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے پہلی بار ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ روہت آئی پی ایل ممبئی انڈینس کے کپتان ہیں جس نے تین بار خطاب اپنے نام کیا ہے ۔ “روہت نے میچ سے قبل کی شام نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ”یہ پوری طرح سے الگ چیز ہے لیکن کپتانی کا انداز اور طرز ایک جیسا ہی ہوتا ہے ۔ آئی پی ایل ٹیم کے مقابلے میں ہمارے پاس مختلف طرح کے کھلاڑی ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے ساتھ کھیلنے کی وجہ سے مجھے ان کی مضبوطی اور کمزوریوں کے بارے میں معلوم ہے ۔ روہت نے ناگپور میں دوسرے ٹیسٹ میں سنچری لگاکر ٹسٹ میں شاندار واپسی کی ہے ۔ انہوں نے دہلی میں ہوئے تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں د و نصف سنچری لگائے تھے ۔ کپتان نے کہا ”یہ اہم ہے کہ آپ کو جو موقع ملتے ہیں اس کے لئے آپ تیار رہیں۔ میرے لئے یہ اہم ہے کہ میں خود کو کسی بھی صورت حال کے ئے تیار رکھوں۔ ناگپور میں اپنے کھیل سے میں خوش ہوں اور مستقبل میں بھی اسی طرح مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں۔” یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ حالات کے مطابق اپنی کپتانی میں تبدیلی کریں گے ۔ روہت نے کہا ”میں اپنی کپتانی میں بدلا¶ نہیں کروں گا۔ مجھے صرف وہاں سے چیزوں کا آگے بڑھانا ہے جہاں ہمیں ٹیم کی شکل میں چیزیں چھوڑیں تھیں۔ ہاں آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ پوری طرح سے مختلف چیز ہے ۔ اس میں دبا¶ اور کھلاڑیوں کی ذہنیت بھی الگ ہوتی ہے ۔ میں خود کو تبدیل کروں گا بلکہ جب ضرورت ہوگی تب میں خود کو بدلنے کی کوشش کروں گا۔ روہت شرما نے مزید کہا کہ ”یہ اہم ہے کہ آپ موقع کے لئے تیار رہیں کیونکہ گزشتہ کچھ برسوں سے جس طرح ہم کھیل رہے تھے اس نے کپتان کو پانچ گیندبازوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیا ہے ۔ میں اس طرح خود کو تیار کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے کبھی بھی موقع مل سکتا ہے ۔ میں خود پر دبا¶ نہیں بنانا چاہتا اور صرف کھیل کا لطف اٹھانا چاہتا ہوں۔