ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 444رنوں کا بڑا ہدف

ہیملٹن، 11 دسمبر (یو این آئی) ٹرینٹ بولٹ (73 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیندبازی کے بعد راس ٹیلر (ناٹ آوٹ 107) کی سنچری سے نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ پر اپنا شکنجہ مضبوط کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سامنے تیسرے دن جیت کیلئے 444 رنوں کا بڑا ہدف بنالیا۔ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک 30 رنوں پر ہی اپنے دو وکٹ کھودیئے ہیں۔ اس کے بلے باز کارلوس بریتھ ویٹ (13) اور شائی ہوپ ّ1) رن بناکر ناٹ آ¶ٹ ہیں اور اسے جیت کے لئے 414 رنوں کی ضرورت ہے جبکہ اس کے آٹھ وکٹ باقی ہیں۔ کیرون پاویل (0) کو بولٹ نے اور شمرون ہیتھمائیر (15) کو ٹم سا¶ڈی نے آوٹ کیا ہے ۔ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری باری میں 77.4 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 291 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی جس سے اسے 443 رنوں کی زبردست برتری حاصل ہوئی۔ ٹیلر نے 198 گیندوں میں 11 چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 107 رن بنائے اور کیوی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ٹیلر نے اسی کے ساتھ کین ولیمسن اور مارٹن کرو کی 17 ٹیسٹ سنچریوں کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی۔ ان کے علاوہ کپتان کین ولیمسن (54) کی نصف سنچری بھی اہم رہی۔ وڈیذ کیلئے میگوئیل کمنس نے تین اور شینن گیبریئل نے دو وکٹ حاصل کئے ۔ اس سے قبل میچ میں صبح نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ کو 66.5 اووروں میں 221 رن پر آل آوٹ کردیا تھا۔ مہمان ٹیم نے اننگز کا آغاز کل کے آٹھ وکٹ پر 215 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور باقی کے دو وکٹ میگوئیل کمنس (15) اور شینن گیبریئل (صفر) کو کھودیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے 73 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔ ٹم سا¶ڈی، کولن ڈی گرینڈھومے اور نیل ویگنر کو دو دو وکٹ ملے ۔