ٹرمپ ٹلرسن کی جگہ پومپیو کو وزیر خارجہ نامزد کر سکتے ہیں

واشنگٹن یکم دسمبر (آئی این ایس انڈیا) اِس بات کا امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ریکس ٹلرسن کی جگہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ، ما ئیک پومپیو کو وزیر خارجہ کا قلمدان حوالے کریں۔ ذرائع ابلاغ نے یہ بات جمعرات کو انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتائی ہے۔متعدد امر یکی خبر رساں اداروں نے یہ رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ کافی عرصے سے قومی سکیورٹی کے چو ٹی اہل کاروں کے فرائضِ منصبی میں تبدیلی کے بار ے میں غور کر رہے تھے، حالانکہ یہ بات واضح نہیں آیا ٹرمپ نے اس متعلق کوئی فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاو¿س میں اخباری نمائندوں کے ساتھ ایک مختصر بات چیت کے دوران، جب ٹرمپ سے ٹلرسن کے بارے میں پو چھا گیا، تو ا±ن کا کہنا تھا کہ”وہ یہیں ہیں۔ ریکس یہیں ہیں‘۔صدر نے کوئی مزید بات نہیں کی۔وائٹ ہاو¿س نے ٹلرسن کے رخصت ہونے سے متعلق رپورٹوں کو کو ئی خاصہ اہمیت نہیں دی۔وائٹ ہاو¿س ترجما ن، سارا ہکابی سینڈرز نے کہا ہے کہ ”جیسا کہ ابھی صدر نے کہا، ریکس یہیں ہیں‘۔ ترجمان نے کہا کہ ’فی الوقت کسی ردوبدل کا کوئی اعلان زیر غور نہیں ہے۔ وزیر خارجہ ٹلرسن محکمہ? خارجہ کی قیادت کر رہے ہیں، جب کہ صدر ٹرمپ کی انتظا میہ اپنا پہلا انتہائی کامیاب سا ل مکمل کرنے والی ہے، اور ساری کابینہ کا دھیان ا±سی پر مرکوز ہے‘ ۔رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سوچ یہ ہے کہ ارکنسا کے ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر، ٹوم کاٹن، جو قومی سلامتی کے امور میں ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں ، سی آئی اے سربراہ کے طور پر پومپیو کی جگہ لیں گے۔