ٹسٹ رینکنگ میں پجاراتیسرے نمبر پر

نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) ‘مسٹر وال ‘ چتیشور پجارا آئی سی سی کی منگل کو تازہ جاری ٹیسٹ کرکٹ درجہ بندی میں بلے بازوں کی فہرست میں ایک مقام کی بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کپتان وراٹ کوہلی اپنے دوسرے نمبر پر بنے ہوئے ہیں۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پرتھ میں تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد جاری ٹیسٹ کھلاڑی رینکنگ میں ایشیز ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے کپتان اسٹیون اسمتھ اپنے سرفہرست مقام پر برقرار ہیں۔ہندوستانی کھلاڑیوں میں پجارا نے ایک جگہ کا سدھار کیا ہے اور وہ 873 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پجارا ابھی ہندستانی کپتان وراٹ (893) دوسرے اور آسٹریلوی کپتان اسمتھ (945) پہلے سے پیچھے ہیں۔اسمتھ گزشتہ دو برسوں سے ٹیسٹ میں سرفہرست جگہ پر قابض ہیں اور دنیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈمین کے سب سے زیادہ ٹیسٹ درجہ بندی پوائنٹس کے بھی قریب پہنچ گئے ہیں۔اسمتھ فی الحال سب سے زیادہ درجہ بندی پوائنٹس کی صورت میں فہرست میں لین ہٹن کے ساتھ مشترکہ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ بریڈمین اس فہرست میں 961 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر کھلاڑی ہیں۔اسمتھ اس فہرست میں بریڈمین سے 16 پوائنٹس پیچھے ہیں جبکہ وراٹ اب اس معاملے میں 68 پوائنٹس پیچھے ہیں۔وہ ٹاپ پر موجود آسٹریلوی کپتان سے بھی 52 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ اسمتھ سب سے اوپر رہتے ہوئے ٹسٹ کی تعداد کے معاملے میں بریڈمین کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ا سمتھ دنیا بھر میں 114 ٹسٹ میچوں میں نمبر ون بنے ہوئے ہیں جو فہرست میں پانچواں سب سے زیادہ ہے ۔اس فہرست میں گیری سوبرس (189 ٹیسٹ) سب سے آگے ہیں۔ ان کے بعد ویوین رچرڈز (179)، برائن لارا (140) اور سچن تندولکر (139) ہیں۔ ٹیسٹ گیند بازوں کی فہرست میں ہندستانی لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے اپنا تیسرا (870) اور چوتھا مقام (829) برقرار رکھا ہے ۔ آسٹریلیا سے 0۔3 سے سریز گنوا چکی انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن سب سے اوپر جگہ پر برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز چار مقام اچھل کر کیریئر کے بہترین 39 ویں مقام اور انگلینڈ کے کریگ اوورٹن سات نشان اٹھ کر 89 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ آ ل را¶نڈر میں جڈیجہ اور اشون اپنے دوسرے اور چوتھے نمبر پر برقرار ہیں ۔ اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن (438) ٹاپ پر ہیں۔