ٹسٹ میں بھارت نے کی عالمی ریکارڈ کی برابری

نئی دہلی، 06 دسمبر (یواین آئی) سری لنکا نے دھننجے ڈیسلوا ((119 ریٹائرڈ ہرٹ) کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ہندوستان کے خلاف تیسرا اور آخری کرکٹ ٹسٹ بدھ کو یہاں ڈرا کرا لیا جبکہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے مسلسل نویں ٹسٹ سیریز جیتنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔ ہندوستان نے تین میچوں کی یہ سیریز ایک۔صفر سے اپنے نام کی۔ کولکتہ میں پہلا اور دہلی میں تیسرا ٹیسٹ ڈرا رہا ہے جبکہ ہندوستان نے ناگپور میں دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 239 رنز سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے اس کے ساتھ ہی مسلسل نویں ٹسٹ سیریز جیت لی اور آسٹریلیا کے 2005 سے 2008 تک مسلسل نو یں سیریز جیتنے کے عالمی ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔ ہندوستان کا یہ سفر ۵۱۰۲ میں سری لنکا کو اسی کی سرزمین پر دو۔ایک سے شکست دینے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ ہندوستان نے اس کے بعد جنوبی افریقہ کو تین۔صفر، ویسٹ انڈیز کو دو۔صفر نیوزی لینڈ کو تین ۔صفر ، انگلینڈ کو چار۔صفر ، بنگلہ دیش کو ایک ۔صفر ، آسٹریلیا کو دو۔ایک اور سری لنکا کو تین ۔صفر سے شکست دی۔ہندوستان نے اپنی موجودہ سیریز میں ایک ۔صفر سے جیت حاصل کی۔ ہندوستان کے پاس اب جنوری سے شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے چیلنجنگ دورہ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع رہے گا۔ کل سری لنکا کے تین وکٹ جلد حاصل کرنے والے ہندوستانی گیند بازوں کو آخری دن مایوسی ہاتھ لگی اور پورے دن میں وہ صرف دو وکٹ ہی حاصل کرسکے ۔ناٹ آ¶ٹ بلے باز اینجلو میتھیوز (ایک) کو لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے آ¶ٹ کیا جبکہ چنڈیمل (36) کو اشون نے بولڈ کیا۔ ہندوستان نے چائے کے وقفہ سے ٹھیک پہلے 81 ویں اوور میں دوسری نئی گیند لی لیکن اس کا سری لنکائی بلے بازوں روشن سلوا اور نروشن ڈکویلا پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ اپنا ڈیبو میچ کھیل رہے روشن سلوا نے جو پہلی اننگز میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے ، دوسری اننگز میں نصف سنچری مکمل کی۔ وہ ڈیبو میچ میں صفر اور نصف سنچری بنانے والے چوتھے کھلاڑی بنے ۔سری لنکا نے صبح تین وکٹ پر 31 رن سے آگے کھیلتے ہوئے لنچ تک اپنا اسکور چار وکٹ پر 119 رنز، چائے کے وقفہ تک پانچ وکٹ پر 226 رن اور میچ ختم ہونے تک پانچ وکٹ پر 299 رن پر پہنچایا۔ اس ڈرا میچ کے ساتھ ہندوستان کی فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر گزشتہ 30 سال کی ناقابل تسخیر مہم برقرار رہی۔ ڈرا ہونے والے اس ٹیسٹ میچ کو آلودگی کے سبب سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ماسک پہن کر میدان پر کھیلنے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہندوستان نے صبح کے سیشن میں میتھیوز کو جڈیجہ نے جلد ہی اپنا شکار بناکر انہیں اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ کرا یا۔سری لنکا کا چوتھا وکٹ 35 کے اسکور پر گرا۔ اگرچہ بعد میں پتہ لگا کہ یہ گیند نو بال تھی جسے امپائر نہیں دیکھ پائے ۔ ۴۴ویں اوور میں جب جڈیجہ نے چوتھی گیند پر چنڈیمل کو بولڈ کیا لیکن امپائر نے نو بال چیک کی اور گیند نو بال نکلی۔ اس وقت سری لنکا کا اسکور 13 رن اور چنڈیمل کا اسکور 24 رنز تھا۔ لنچ کے بعد اشون نے چنڈیمل کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔چنڈیمل نے 90 گیندوں پر 36 رن میں دو چوکے لگائے ۔ سری لنکا کا پانچواں وکٹ 147 کے اسکور پر گرا۔ اس وقت ہندوستان کو جیت کی امید نظر آنے لگی تھی لیکن ڈیسلوا کی بہترین اننگز نے ہندوستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ڈ¸ سلوا نے اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی جس کی ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بھی تعریف کی۔ گزشتہ 10 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی سری لنکائی بلے باز نے باہری ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں سنچری بنائی ہے ۔ اس سے پہلے 2007 میں کمار سنگاکارا نے ہوبارٹ میں 192 رن بنائے تھے ۔ ڈیسلوا نے اشون کو ان کی ہی گیند پر ایک موقع دیا تھا لیکن گیند ان کے ہاتھ سے چھوٹ گئی۔ اس وقت ڈیسلوا کا اسکور 110 رنز اور سری لنکا کا اسکور 175 رنز تھا۔نئی گیند کا وقت نزدیک آتے دیکھ گیند بازوں کو آرام دینے کے لیے مرلی وجے نے 75 واں اور کپتان وراٹ نے 76 واں اوور بھی کیا۔ جب ٹیم کا اسکور 205 رنز تھا تب ڈیسلوا کریمپ کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے ۔ ہندوستان نے 81 ویں اوور میں دوسری نئی گیند لی۔ چائے کے وقفہ کے وقت سری لنکا 226 رنز بنا چکا تھا اور روشن 38 اور ڈکویلا 11 رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔ دونوں نے آخری سیشن میں ہندوستانی گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا اور سری لنکا کوعزت افزا ڈرا دلایا۔ روشن سلوا نے 154 گیندوں پر ناٹ آوٹ 74 رن میں 11 چوکے لگائے جبکہ ڈکویلا نے 72 گیندوں پر ناٹ آوٹ 44 رن میں چھ چوکے لگائے ۔ میچ میں سری لنکا کا آخری اسکور پانچ وکٹ پر 299 رنز رہا۔ ہندوستانی گیند بازوں میں جڈیجہ 38 اوور میں 81 رن پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے ۔ محمد سمیع کو 15 اوور میں 50 رن پر ایک وکٹ اور اشون کو 35 اوور میں 126 رن پر ایک وکٹ ملا۔