ٹی این بی کی طالبہ نیہا کا بے رحمانہ قتل اس کے شوہر نے ہی کیا

بھاگلپور ،12 دسمبر( نمائندہ ) جیسا کہ شبہ ظاہر کیا جارہا تھا آخر کار ابھی تک کی جانچ میں وہیں سچ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ٹی این بی کی طالبہ نیہا کا بے رحمانہ قتل اس کے شوہر نے ہی کیا۔ آج صبح بھاگلپور کے بھیکھن پور کے تین مورتی چوک واقع سمپریتی اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 101 میں ٹی این بی کی طالبہ نیہا کے قتل کے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔ جو سچ کو سامنے لا کر ہی چھوڑے گا۔ کل سے ہی پولس اس قتل کے راز کو سلجھانے میں لگی رہی ۔ آخر کار تہہ بہ تہہ راز کھلتا گیا۔ جانچ میں آئی رپورٹ کے مطابق اس کے شوہر دنیش رجک نے اپنی بیوی نیہا سے کوئی بچہ نہیں چاہتاتھا۔ جبکہ نیہا ماں بننا چاہتی تھی۔ کیونکہ دونوں کی شادی کو ڈھائی سال ہوگئے تھے ۔ دنیش کا اس کی بھابھی کی بہن سے ناجائز تعلق تھا۔ اسے لگ رہا تھا کہ بچہ ہونے سے وہ ذمہ داریوں میں بند ھ جائے گا۔ بھابھی کی بہن کو وقت نہیں دے سکے گا۔ نیہا کے بھائی چھوٹو کا الزام ہے کہ بہنوئی دنیش بھابھی کے بہن کو لے کر فلیٹ میں بھی اکثر آتا تھا۔ اسے بائک سے بازار گھمانے لے جاتا تھا۔ جبکہ بہن کو پیٹ بھر کھانا نہیں دیتا تھا۔ اچھے کپڑے پہننے نہیں دیتا تھا۔ بہن جب کالج جاتی تھی تو ناتھ نگر میں بوا کے گھر جاتی اور وہاں طبیعت کے مطابق کھانا بنواکر کھاتی تھی۔ وہ بوا سے ساری باتیں شیئر کرتی تھیں اور ساری باتیں بولتی رہتی تھیں۔ دنیش کے بارے میں چھوٹو نے بتایا کہ 7 نومبر کو بہن سے واٹس اپ پر بات ہوئی تھی۔ بہن نے لکھا تھا کہ اسے بریڈ – آملیٹ میں دنیش ضبط حمل کی دوا ملا کر اکثر کھلاتے ہیں کہ کہیں حاملہ نہ ہوجاو¿ں ۔ دوا والے بریڈ اور آملیٹ کی فوٹو کھینچ کر نیہا نے اپنے بھائی کو واٹس اپ پر بھیجا تھا۔ نیہا نے فوٹو بھیج کر یہ لکھا بھی تھا کہ اس بات کی چرچہ کسی سے نہیں کرنااور فوٹو بھی ڈیلیٹ نہیں کرنا ۔ آج وہی واٹس اپ کے ذریعہ نیہا کے قتل کا راز کھل رہا ہے نیہا کو اکثر پیٹا کرتا تھا۔ وہ بہت تیز تھی اور اپنے پیروں پر کھڑی ہونا چاہتی تھی۔ پر اس کے پہلے ہی بھابھی کی بہن سے شادی رچانے کے لئے اپنی بیوی (میری بہن )کا قتل کردیا۔ دبی زبان اپارٹمنٹ کے لوگوں نے بھی اسی کی تصدیق کی ہے۔ دنیش کے بھابھی کی بہن سے ناجائز تعلق تھے ورنہ کوئی بیوی رہتے ہوئے کسی غیر لڑکی کو کیوں اکثر گھمائے گا اور یہاں بیوی پیدل ٹی این بی کالج جاتی تھی۔ پولس نے اپنی جانچ میں پایا کہ نیہا کے قتل میں دنیش کے دو دوست اس کا بڑا بھائی ساتھ ہی اس کی بھابھی کا بھی ہاتھ ہے ۔اکیلے دنیش اتنے بڑے جرم کو انجام نہیں دے سکتا ہے۔ جس طرح کے نیہا کے جسم میں ہر طرف جلے کٹے کا نشا ن ہے ۔ بیان تو کرہی رہے ہیں بہر حال دنیش کی طرح سارے ثبوت اشارے کررہے ہیں کہ نیہا کا قاتل وہی ہے ۔ حالانکہ دنیش پولس گرفت میں آچکا ہے ۔