پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ٹیچر فاقہ کشی کے شکار

سیوان ،10 دسمبر( راجیش کمار ) بہار ریاستی پرائمری ٹیچر س یونین کے ضلع صدر منگل کمار ساہ نے پریس ریلیز جاری کر کہا کہ حکومت کانٹریکٹ اساتذہ کے اوپر ظلم کررہی ہے۔ آج کانٹریکٹ اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیںملی ہے۔ حکومت ایک- ایک ماہ کی تنخواہ دے کر جلے پر نمک چھڑک رہی ہے۔ سرکار میٹھا زہر دے کر کانٹریکٹ اساتذہ کو مار رہی ہے۔ سرکار کی منشا غریبوں کے بچوں کو تعلیم دینے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وزیراعلی کاجائزہ سفر کے نام پر حکومت کے لاکھوں روپے خرچ ہوگا ۔ سرکار بچوں کو آج تک کتاب دستیاب نہیں کرا پائی ہے اور معیاری تعلیم دینے کی ہوا ہوائی کر رہی ہے ۔ جہاں کے بچے بغیر کتاب کے پڑھ ررہے ہیں وہاں معیاری تعلیم کیسے ہوگی ؟ وہیں جس ریاست کے اساتذہ کو سال میں چھ ماہ کی تنخواہ دیا جائے تو ان اساتذہ سے معیاری تعلیم کا تصور کرنا بے ایمانی ہوگا؟ حکومت ہائی کورٹ پٹنہ کے فیصلہ مساوی کام کے لئے مساوی تنخواہ دینے کے بجائے سپریم کورٹ چلی گئی ۔ سرکار خود معیاری تعلیم کا مذاق بنا رہی ہے ۔ حکومت کتاب کے بدلے انڈے دے رہی ہے ۔ سرکار کانٹریکٹ اساتذہ کے خلاف سپریم کورٹ جاکر کانٹریکٹ اساتذہ کے ساتھ دھوکہ دیا گیا ہے ۔ سرکار کانٹریکٹ اساتذہ کی توہین کرنے کا کام کررہی ہیں۔