پاکستان سے ساز باز کے الزام پر وزیراعظم معافی مانگیں:منموہن

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی)سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے گجرات الیکشن کو متاثر کرنے کے لئے کانگریس کے پاکستان کے ساتھ ساز باز کے وزیراعظم نریندر مودی کے الزام کو ”بے بنیاد اور من گھڑت” قرار دیتے ہوئے آج ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگ کر اپنے عہدے کا وقار بحال کریں۔ڈاکٹر سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”میں ایماندارانہ امید رکھتا ہوں کہ وزیراعظم اپنے عہدے کے تقاضوں کا پاس رکھیں گے اور اپنی توانائی صرف جیسے تیسے فائدہ اٹھانے پر مرکوز نہیں کریں گے ۔ میں خلوص دل سے توقع کرتا ہوں کہ وہ اپنی غیر صحت مند سوچ کے لئے قوم سے معافی مانگیں گے تاکہ وہ جس عہدے پر فائز ہیں اس کا وقار بحال ہوسکے ۔”یہ کہتے ہوئے کہ وزیراعظم نے جو بے بنیاد اور من گھڑت باتیں کی ہیں ان سے انہیں سخت تکلیف پہنچی ہے کیونکہ انہوں نے ہاری ہوئی سیاسی بازی جیتنے کے لئے ایسا کیا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے مسٹر مودی پر الزام لگایا کہ وہ سابق وزیراعظم اور فوجی سربراہ کے آئینی عہدے کو داغدار کیا ہے ۔مسٹر مودی کے ریمارک کی مذمت کرتے ہوئے جو انہوں نے کل گجرات کے ایک جلسے میں پیش کیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وہ اس جھوٹ کو دو ٹوک مسترد کرتے ہیں۔ کیونکہ منی شنکر ایر کی میزبانی میں عشائیہ کی تقریب میں گجرات الیکشن پر میری کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی جیسا کہ مسٹر مودی نے الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عشائیہ میں موجود کسی اور شخص نے بھی گجرات کا معاملہ نہیں اٹھایا وہاں ہونے والی بات چیت ہندوپاک تعلقات تک محدود رہی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی عوامی خدمت کا ریکارڈ بے داغ ہے اور اس سے سبھی آگاہ ہیں۔ کوئی بھی بشمول مسٹر مودی سیاسی فائدے کے لئے اس کا اعتراض نہیں کرسکتے ۔یہ بتاتے ہوئے کہ عشائیہ کی اس تقریب میں ایک سے زیادہ اہم ہندوستانی خدمت گار اور صحافی موجود تھے ۔ ان میں سے کسی پر کسی ملک سرگرمی کا الزام نہیں لگایا جاسکتا۔ مسٹر مودی نے جو الزام لگایاوہ گجرات میں ان کی قریب الوقوع شکست سے خوف کا مظہر ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اپنے عہدے کے وقار کو بحال کرنے کے لئے قوم سے معافی مانگیں گے ۔ کیونکہ انہوں نے سابق وزیراعظم اور فوجی سربراہ کسی کو نہیں بخشا جس کی وجہ گجرات میں شکست کا خوف ہے اور افسوسناک بات تو یہ ہے کہ مسٹر مودی ایک خطرناک نظیر قائم کررہے ہیں ۔ادھم پور اور گرداس پور میں دہشت گردانہ حملے کے بعد کسی دعوت کے بغیر مسٹر مودی کے پاکستان جانے کو نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کانگریس پارٹی کو قوم پرستی کے حوالے سے ایسے کسی وزیراعظم یا پارٹی سے کسی تبلیغ کی ضرورت نہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں جس کی سودے بازی کا ریکارڈ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے یہ بھی سوال کیا کہ ملک کو یہ بھی بتایا جائے کہ پٹھان کوٹ میں دہشت پسندانہ حملے کے بعد بدنام زمانہ آئی ایس آئی کو وہاں کیوں مدعو کیا گیا، جبکہ حملے کے تار پاکستان سے جڑے ہیں۔