پرینکا کو سب سے پرکشش خاتون کا خطاب

لندن،7دسمبر(یواین آئی)اداکارہ پرینکا چوپڑا کو سب سے پرکشش ایشیائی خاتون کاخطاب دیاگیا ہے ۔برطانیہ میں کرائے گئے پول میں پر کشش ایشیائی خواتین کی فہرست میں پرینکا پہلے نمبر پر رہیں جبکہ ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکا ر نیا شرما پہلی اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون دوسری رنرپ رہیں۔لندن کے ہفتہ روزہ اخبار ایسٹرن کی جانب سے کئے گئے پول کانتیجہ منگل کو جار ی کیاگیا۔امریکی سیریئل’کوانٹیکو’کی اداکارہ پرینکا دنیا کی سب سے پرکشش خاتون کا خطاب جیتنے کی دوڑ میں گزشتہ سال دیپیکا پڈوکون سے پیچھے رہ گئی تھیں۔دیپیکا اس بار تیسرے نمبر پر ہیں۔پرینکا نے کہا،”میں حقیقت میں اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتی ۔اس کا پورا کریڈٹ میری میراث اور آپ کے نظریے کو دیا جانا چاہئے ۔”آن لائن پول میں اپنے لئے ووٹ دینے پر پرینکا نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔