ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی اور آر ۔پی۔ پانڈیا ایس ڈی پی آئی میں شامل

نئی دہلی30دسمبر( پریس ریلیز)۔ سو شیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی جانب سے پریس کلب آف انڈیا منعقد ایک اخباری کانفرنس میں مشہور سماجی و سیاسی کارکن اور مسلم پالیٹیکل کونسل آف انڈیا کے سابق صدر ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی اور سابق ڈپٹی ڈائرکٹر آف انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور بھاگیہ داری سماج پارٹی کے صدر آر پی پانڈیا نے ایس ڈی پی آئی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الد ین نے پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی ملک کی 14 ریا ستوںمیں ایک بڑی سیاسی قو ت بن چکی ہے اور دیگر کئی ریاستو ں میں بھی ایس ڈی پی آئی سرگرم ہے۔ایس ڈی پی آئی ایک کیڈر مبنی سیاسی تنظیم ہے اور مضبوط داخلی جمہو ریت کے ساتھ پارٹی مصروف عمل ہے۔ ا یس ڈی پی آئی کے اصولوں اور نظریاتی سیا ست سے متاثر ہوکرعوام میں یہ امید جاگ چکی ہے کہ پارٹی مستقبل قریب میں ملک گیر سطح پر یک مضبوط متبادل سیاسی پارٹی کے طور پر ابھرے گی۔ پارٹی میں ملک بھر کے ممتاز اور سرگرم سماجی لیڈران و کارکنان ایس ڈ ی پی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ اس مو قع پر ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈو کیٹ شرف الدین احمد، قومی جنرل سکر یٹر یان محمد الیاس تمبے اورمحمد شفیع اور دہلی اسٹیٹ کوآرڈینٹر ڈاکٹر نظام الدین خان مو جود رہے۔ ڈاکٹر تسلیم رحمانی اور آر۔پی۔ پا نڈیا نے بھی اخباری کانفرنس سے خطاب کیا ۔