کانٹریکٹ ملازمین کے ہڑتال پر جانے سے مریض ہوئے پریشان

برہڑیا / سیون ، 04 دسمبر (راجیش کمار ) بر ہڑیا صدر اسپتال کے سبھی ڈاکٹر ، فارما سسٹ منیجر ، آکاو¿نٹنٹ، آپریٹر ا ے این ایم ، ایمبولنس ملازمین ، آشا ، ممتا سمیت سبھی ملازمین بے مدت ہڑتال پر دھرنا مظاہر ہ اسپتال کے منیجر اسرار الحق کی قیادت میں کیا۔ اسپتا ل کے صحت منیجر اسرار الحق نے پریس ریلیز جاری کر بتایا کہ بہار ریاستی صحت کانٹریکٹ ملازمین مہا سنگھ پٹنہ کی اپیل پر سبھی صحت سے متعلق ملازمین بے مدت ہڑتال پر چلے گئے ، جس سے پورے دن اسپتال کے او پی ڈی سروس پوری طرح ٹھپ رہا ۔ وہیں دور دراز سے اس سرد ی میں آئے مریضوں کو بیرنگ لوٹنا پڑا۔ مریض پورے دن علاج کے لئے ادھر ادھر بھٹکتے رہے ۔ کچھ مریض نے پرائیویٹ اسپتالوں میں جاکر اپنا علاج کرالیا۔ لیکن غریب طبقہ کے مریض دن بھر ادھر ادھر بھٹکتے رہے ، لیکن ان کا سننے والا کوئی نہیں تھا۔ وہیں اسرار الحق نے بتایا کہ جب تک ہمارے مطالبات حکومت پورا نہیں کرتی تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ کہا کہ ہمارے اہم مطالبات ساتویں پے کمیشن کے ذریعہ پے فکسیشن ، 65 سال تک سروس کرنا ، ای پی ایف اور میڈیکل سہولیات ، فروغ انسانی پالیسی کا تعین آشا ممتا ، کوریئر کی تنخواہ کا فکسیشن کرنے وغیرہ ہمارے مطالبات ہیں۔ وہیں ہڑتالی ملازمین ڈاکٹر انل کمار سنگھ ، ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر وصی احمد ، ڈاکٹر درخشاں جبیں، صحت منیجر اسرار الحق ، بلاک لیکھ پال سبھاش چندر مہتو، رجنیش رنجن، فیاض عالم ، سندیپ کمار ،اے این ایم سریتا کماری ، شوبھا کماری ، منی دیوی ، چاندنی سنگھ ، جگ پتی کماری ، آرتی کماری ، پریم لتا کماری ، آشا ، مایا کماری ، بچی کماری وغیرہ موجود تھیں ۔ وہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح ہڑتال جارہی تو ہم سب بے موت مر جائیں گے۔ اس ہڑتال سے ہم غریبوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔