کرد باغیوں اور اسد رجیم کا ایک دوسرے پردہشت گردی کا الزام

دمشق19دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) شام میں امریکی حمایت یافتہ ’کرد سیرین ڈیمو کر یٹک فورسز‘ اور اسد رجیم کے درمیان ایک دوسر ے پر ملک میں دہشت گردی پھیلانے کے الزاما ت کا تبادلہ شدت اختیار کرگیا گیا ہے۔ اسد رجیم کی جا نب سے کرد ڈیموکریٹک فورسز [قسد] کو امریکا کے ساتھ تعاون کرنے پر خیانت کا مرتکب قرار دیا ۔ دوسری جانب ’قسد‘ نے اسد رجیم کے الزامات مسترد کردتے ہوئے کہا ہے کہ شامی رجیم ہی ملک میں غیرملکی دہشت گردی کا دروازہ کھولنے کی ذمہ دار ہے۔’قسد‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ عوامی کی گردوں پر جبرا مسلط اسد رجیم خود کو دوسروں پر خیانت کا الزام عاید کرتے ہوئے اپنی بزرگی کیوں بیان کرتی ہے، جب ملک میں تباہی اور بربادی اور غیرملکی دہشت گردوں کا در کھولنے کی ذمہ دار حکومت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسد رجیم نے نہ غیرملکی دہشت گردوں کے لیے ملک کےدر وا زے کھول دیے بلکہ جیلوں میں قید دہشت گردوں کو بھی رہا کرکے نہتے شامی عوام کا خون بہانے کی کوشش کی گئی۔خیال رہے کہ اسد رجیم کے سربراہ بشارالاسد نے الزام عاید تھا کہ کرد ڈیموکریٹک فورسز کی قیادت ایک دشمن ملک کے اشارے پر سرگرم ہے جو ملک وقوم کے خلاف خیانت کی مرتکب ہے۔بشارالاسد کا بیان سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا جس پر شامی عوام کی طرف سے سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک کی تباہی اور عوام کے قتل ناحق کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔