کوئز مقابلہ میں کامےاب طلبہ وطالبات کو انعام سے نوازا گیا

پٹنہ، 27 دسمبر (پریس ریلیز)۔ الحراءپبلک اسکول، شریف کالونی، پٹنہ کے ڈائرکٹر جنا ب محمد انور نے ایک اخباری بےان جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ اتوار کا دن الحراءکے اسا تذہ، طلبہ، انتظامیہ اور گارجین کے لیے نہا ےت فخر وانبساط کا رہا، اس لیے کہ اس روز شانتی سندیش کے سیرت مقابلہ میں الحراءپبلک اسکو ل، شر یف کالونی کے ہونہار طالب علم اعزاز حسےن احمد اور امامہ فرحت نے 25 اسکولوں کے تقریباً 1200 طلبہ وطالبات میں اوّل اور دوم مقام حا صل کرکے اسکول اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ جب کہ 25 سے زیادہ طلبہ وطالبات توصیفی سند وانعامات حاصل کئے ہیں۔ تقسیم انعا مات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب انو ر نے شانتی سندیش کے کارہائے نمایاں کی ستا ئش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں شا نتی سندیش کیندر نے جو قدم اٹھایا ہے وہ بلا شبہ قابل تحسین قدم ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر اور ذمہ داران بھی ان کے کاموں کی ستائش نیز ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ ڈائرکٹر موصوف نے کہا کہ آج کے اس پر فتن دور میں نو جوان، بچے بچیوں کو خاتم النبی صلی اللہ علےہ وسلم کی اسوئہ حسنہ سے جڑنے کی سخت ضرورت ہے۔ شا نتی سندیش کیندر مثبت انداز میں ایک گراں قدر کوشش کر رہا ہے۔ اس سے مسلمانوں کے علاو ہ غیر مسلم طلبہ وطالبات کو بھی نبی صلی اللہ علےہ وسلم کی سیرت مبارکہ کو جاننے کا بہترین موقع ملتا ہے ۔ انہوں نے آخر میں شانتی سندیش کیندر کے تما م ذمہ داران کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہو ئے اس بے لوث خدمت کے لیے مبارک باد دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو بارآور کرے اور انہیں دونوں جہاں میں کامےابی وکامرانی سے ہمکنار کرے۔ واضح رہے کہ اسکول اسمبلی میں آج ڈائرکٹر موصوف نے کامےاب طلبہ وطالبات کو اسکول کی جانب سے بھی انعام سے نوازا اور مقابلہ کی تیاری اور رہنمائی کرنے والے اساتذہ کرام کا خصوصیت کے ساتھ شکریہ ادا کےا ۔