گجرات اور ہماچل میں کامیابی سے بہار میں این ڈی اے پر لوگوں کا اعتماد بڑھا َ:نوشاد عالم

کشن گنج 19 دسمبر ( آفتاب عالم صدیقی ) گجرات اور ہیماچل پردیش میں بی جے پی کی کامیابی سے بہار میں این ڈی اے حکومت پر لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ اور اس کا فائدہ بہار میں این ڈی اے کو پہنچے گا۔ مذکورہ باتیں آج یہاں مقامی کبیر چوک میں واقع جے ڈی یو کے صدر دفتر میں صحافیوں سے ہوئی خصوصی بات چیت کے دوران ٹھاکرگنج سے جے ڈی یو کے ایم ایل اے مسٹر نوشاد عالم نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور ہیماچل پردیش میں لوگوں نے ترقی کے مدعے پر ووٹ دیا ہے اور اس سے پتہ چل رہا ہے کہ یہ ترقی لوگوں کو بھا رہی ہے۔ آج ایم ایل اے مسٹر نوشاد عالم آئندہ 26/27 دسمبر کو پورے بہار میں منعقد ہونے والے جے ڈی یو کارکنان تربیت کیمپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جے ڈی یو آفس میں منعقد نشست میں شریک ہونے یہاں پہنچے تھے جہاں انہوں نے مذکورہ پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کی۔مسٹر نوشاد عالم نے بتایا کہ پورے بہار کے ساتھ کشن گنج ضلع کے سات بلاکوں میں یہ کیمپ لگے گا جہاں 26 دسمبر کو پوٹھیا کشن گنج جبکہ 27 دسمبر کو کوچادھامن، بہادرگنج، دیگھل ٹیڑھاگاچھ اور ٹھاکرگنج میں ہو گا۔کبیر چوک جے ڈی یو آفس میں منعقد نشست میں کوچادھامن ایم ایل اے مجاہد عالم ، جے جے ڈی یو کشن گنج ضلع صدر فیروز انجم، نور محمد، ریاض احمد،پرہلاد سرکاروغیرہ کءکارکنان و لیڈران موجود تھے۔