گجرات اور ہماچل کی جیت پریوگی بولے؛جوجیتا وہی سکندر

لکھنو¿، دسمبر 18 (©آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات نے ایک بار پھر یہ اشارہ کیا ہے کہ منفی سیاست پر قابو پانے اور ترقی کے لیے تخلیقی موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ یوگی نے قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ ان انتخابات نے ایک مرتبہ پھر یہ اشارہ کیا ہے کہ ہمیں منفی سیاست پر قابو پانے اور پوری ملک کے ترقیاتی نقطہ نظر کے تئیں ہم قدم ہو کر چلیں تو یہ بہتر ہوگا ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جیتنے والا ہی سکندر ہے، فتح کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ہے ، اگر آپ منفی رویہ چھوڑ دیں تو ریاست میں ترقیات سے کوئی روک نہیں سکتا ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ ملک مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیاب قیادت ملک کے لیے سود مند ثابت ہورہی ہے ۔ بھارت کے احترام وقار میں دن بد ن اضافہ ہور ہا ہے ۔ یوپی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گجرات کے انتخابات پر ہر شخص کی نظر تھی جو لوگ یہ جاننا چاہتا تھا کہ لوگوں کا رجحان اسی طرح ہے، یا معاشرے کو ذات اور کسی دوسرے طریقے سے تقسیم کرنے کی لہر کی طرف ہے ، لہٰذا لوگوں نے اس کا جواب دے کر ملک کے عوام کو ترقی کے کامیاب مشن کا اشارہ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، گزشتہ تین سالوں میں معاشی اصلاحات کے میدان میں مرکزی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے مو¿ثر اقدامات ملک بھرجگہ جگہ تعریف کی جارہی ہے۔ گجرات اور ہماچل پردیش کے لوگوں نے اس پر اپنی مہر لگاکر ایک کامیاب مشن کا ثبوت دیا ہے ۔یوگی نے کہا کہ منفی سیاسی نقطہ نظر کو چھوڑ کر ترقی کی جانب مثبت طریقہ سے بڑھنا ہوگا ۔