گورنر سے ملے وزیراعلیٰ ،اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر صلاح ومشورہ

پٹنہ 04 دسمبر (تاثیر بیورو):وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج دوپہر راج بھون جاکر گورنر ستیہ پال ملک سے غیر سگالی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر نے وزیراعلیٰ کو گذشتہ 25 نومبر کو راج بھون میں وائس چانسلروں کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں سے باخبر کرایا گیا۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی سے جڑے مختلف معاملوں اور ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ضروری صلاح ومشورہ ہوا۔ مشورے کے دوران ریاست کے چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ،محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری آرکے مہاجن، گورنر کے پرنسپل سکریٹری برجیش مہروترا اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار بھی موجود تھے۔