یمن :عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے تین میزائل لانچرس تباہ کیے، دسیوں ہلاک

صنعاء29دسمبر (آئی این ایس انڈیا )یمنی فو ج نے عرب اتحادی فورسز کی فضائی مدد سے شمالی صو بے الجوف میں واقع دو اضلاع خوب اور شاف کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کے لیے ایک بڑی کا رروائی شروع کی ہے جبکہ عرب اتحاد کے نئے فضائی حملوں میں دسیوں حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔یمنی فوج کے میڈیا مرکز نے جمعرات کو اس آپریشن کے آغاز کے بعد نمایاں پیش قدمی کی اطلاع دی ہے اور فوج نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ قریباً سترہ کلومیٹر تک علاقے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ حبیب اور شوف میں لڑائی کے دورا ن حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں اور ان کی بھاری فوجی گاڑیاں بمباری میں تباہ ہوگئی ہیں۔اتحادی فورسز نے فضائی حملوں میں المعطما کے علاقے میں تین بیلسٹک میزائل لانچروں ، چھے ٹینکوں اور تین بکتر بند گاڑیوں کو حام اور صبرین کے محاذوں پر تباہ کردیا ہے۔ یہ فوجی گاڑیاں صعدہ گورنری سے الجوف کی جانب حوثی ملیشیا کے لیے کمک کے طور پر آرہی تھیں۔ان کے علاوہ ہتھیارو ں کے ڈپوو¿ں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز اور حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے اور اس میں دسیوں حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں لیکن اس ذریعے نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی ہے۔ادھر صوبہ البیضاءمیں ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ یمنی فوج نے دو اضلاع نعمان اور ناطع پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ دو روز میں الثعالب سمیت تزویراتی اہمیت کی حامل متعدد جگہوں پر بھی سرکاری فو ج نے دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔یمنی فوج نے دسمبر کے اوائل میں ایران کے حما یت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر دوبارہ کنٹرول کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کی تھی اور اس کے بعد سے اس نے حوثی ملیشیا کے 80سینیر لیڈروں کی جھڑپوں اور عرب اتحاد ی فو رسز کے فضائی حملوں میں ہلاکت کی اطلاع دی ہے ۔سرکاری فوج نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ صوبے شبوہ کے ضلع بیحان کے محاذ پر حوثی ملیشیا کے کم سے کم تین سو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ البیضاءکے محاذوں ، صنعاء، حجہ ، صعدہ ، الضالع اور الجوف میں بھی لڑائی میں حوثی ملیشیا کے متعدد فیلڈ کمانڈر اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔