یورپی یونین آج ’سیاہ دستاویز‘ جاری کرنے والی ہے

واشنگٹن 5دسمبر (آئی این ایس انڈیا)یورپی وزرائے مالیات آج منگل کو اپنے اجلاس میں پہلی مرتبہ ٹیکس چوروں کی جنت کہلانے والے علاقوں کی ایک مشترکہ فہرست جاری کریں گے۔ یورپی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ’سیاہ دستاویز‘ میں دس سے بیس ممالک یا ایسے علاقوں کے نام درج ہوں گے، جہاں منصفانہ ٹیکس پالیسی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ اس بیان کے مطابق ٹیکس چوری اور ہیرا پھیری کرنے والوں کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہو گا۔ اپریل 2016ءمیں پاناما پیپرز کے سامنے آنے کے بعد سے یورپی یونین ایسی ایک فہرست کی تیاری میں لگی ہوئی تھی۔