یوگی سرکار کے نئے قانون کی انجمن نے حمایت کی

نئی دہلی 21دسمبر(پریس ریلیز)آج لکھنﺅ میں ا نجمن فرزندان ہند کے کارکنوں کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب گریش جویال نے شرکت کیا۔ اور کئی اہم بات چیت کے درمیان یوپی ودھان سبھا میں یوگی سرکار کے ذریعہ مکوکہ کی طرح یوپی کوکا قانون بنایا جائے گا۔ جس کی تمام انجمن فرزندان ہند کے کارکنوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے قوانین سے ریاست میں جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ان باتوں کی معلومات گریش جویال بانی و سرپرست انجمن فرزندان ہند نے دیا اور بتایا کہ اتر پردیش کے الگ الگ علاقوں میں دورے کے درمیان عوام سے ملنے اور بات چیت کا موقعہ ملا۔ اسی درمیان ایک مسلم اکثریتی علاقے میں نئی یوگی سرکار کے کام کاج سے عوام کے رجحان کا اندازہ لگانا چاہاتو پتہ چلا کہ یوگی حکومت کے آنے کے بعد جرائم میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ اور انتظامی بد نظمی اور غنڈہ گردی ختم ہونے کے کگار پر ہے۔ جناب گریش جویال نے عوام کے اس بھروسے پر یوگی یوپی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔