آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

ریلوے ٹریک پر اتر ے شرد حامی ، جہان آباد میں روکی ٹرین

gaya train
Written by Taasir Newspaper

جہان آباد ،06 دسمبر ( نمائندہ ) شرد گروپ کے کارکنان نے شرد کی راجیہ سبھا رکنیت جانے کے خلاف جہان آباد اسٹیشن پر ٹرین روک دی ہے۔ سبھی کارکنان ٹرین روک کر ہنگامہ کرتے رہے ۔ جانکاری کے مطابق شرد حامیوں نے پٹنہ گیا ریلوے ٹریک پر پسنجر ٹرین کو روک دیا ہے ۔ حامیوں کے ذریعہ ٹرین روکے جانے سے ریل مسافرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شرد یادو کے حامی مرکز اور ریاستی سرکار کے خلاف جم کر نعرے بازی کررہے تھے ۔غور طلب ہے کہ جدیو کے باغی لیڈر شرد یادو اور علی انور کی سموار کو راجیہ سبھا کی رکنیت رد کر دی گئی ۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے سموار رات یہ اطلاع دی ۔ نتیش کمار کے گروپ نے نائب صدر جمہوریہ سے ان دونوں لیڈران کی رکنیت ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔لیکن رکنیت رد ہونے پر علی انور نے کہا تھا کہ انہیں اس کی اطلاع اس وقت ملی جب وہ راج کوٹ میں ایک میٹنگ میں شامل تھے۔ شرد اور علی انور نے بہار میں بھاجپا کے ساتھ مل کر سرکار بنانے کے نتیش کے فیصلے کی مخالفت کیا تھااور پارٹی سے بغاوت کر دی تھی۔
اس کے بعد جد یو نے اگست میں شرد کو راجیہ سبھا میں پارٹی لیڈر کے عہدہ سے ہٹا دیا تھا۔ نتیش گروپ نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ سے شرد اور علی انور کی رکنیت ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس وقت اس پر فیصلہ محفوظ رکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن سے بھی شرد یادو کو جھٹکا لگا تھا ۔کمیشن نے پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر نتیش گروپ کے دعوے کو صحیح ٹھہرایا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper